حکومت نے ایک بار پھر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 6روپے72پیسے کااضافہ کردیا
حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 6روپے72پیسے کااضافہ کردیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی:وفاقی حکومت کی جانب سے نے نئے سال میں مسلسل دوسری مرتبہ مہنگائی کے پسے عوام پر پٹرول بم گرا دیا گیا اور پیٹرول کی قیمت میں 3روپے ایک پیسے کا اضافہ کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت دوبارہ فی لیٹر 3 روپے ایک پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے مطابق فی لیٹر پٹرول کی نئی قیمت 147روپے 83 پیسے ہو گئی ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کے نوٹیفکیشن کے مطابق لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 33 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے، لائٹ ڈیزل کی فی لٹر نئی قیمت 114 روپے 54 پیسے ہو گئی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے اور فی لٹر نئی قیمت144روپے62پیسے ہوگئی ہے۔

مزید پڑھیں: ملک میں سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 19فیصد سے بھی تجاوز

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے نوٹیفکیشن کے بعد شہریوں میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے۔

Related Posts