عوام کیلئے خوشخبری، حکومت نے فون کال پر ٹیکس کافیصلہ واپس لینے پر غور شروع کردیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

govt considering withdrawing the 75 paise tax on phone call

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد : حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں پانچ منٹ کی کال پر 75 پیسے ٹیکس کے نفاذ کافیصلہ واپس لینے پر غور شروع کردیا۔

وفاقی وزیر سید امین الحق نے کہاکہ وزیر اعظم عمران سے ملاقات میں ٹیکس کا معاملہ اٹھایا ہے، وزیر اعظم کو وزارتِ آئی ٹی، پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیوں کی تحفظات سے آگاہ کیا۔

انہوںنے کہاکہ وزیر اعظم کو بتایا کہ ٹیکس سے عام لوگوں کو نقصان ہوگا، وزیر اعظم نے فراخ دلی کا مظاہرے کرتے ہوئے معاملے پر غور کا کہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ وزیراعظم نے کہا ہے اس معاملے پر بیٹھ کر غور کریں گے، پانچ منٹ پر 75 پیسے ٹیکس کا معاملہ دوبارہ کابینہ میں جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ وفاقی بجٹ میں موبائل فون کالز، ایس ایم ایس اور انٹرنیٹ پیکیجز مہنگے کر دیئے گئے ، آئی ٹی سروس کی برآمدات کو زیرو ریٹنگ کی سہولت فراہم کردی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:نیٹ مفت ملے گا نہ فری کالز ہونگی، موبائل پیکیجز پر ٹیکسز عائد، فونز بھی مزید مہنگے

قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ شوکت نے کہا تھا کہ 5منٹ سے زائد جاری رہنے والی موبائل فون کالزپر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی لگائی جارہی ہے جس سے آبادی کے بڑے حصے پر ٹیکس نافذ ہوگا۔

آئندہ مالی سال کے بجٹ میں آئی ٹی سروس کی برآمدات کو زیرو ریٹنگ کی سہولت فراہم کردی گئی ہے۔ وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے قومی اسمبلی کو بتایاکہ پھلوں کے رس پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ختم کردی گئی۔

Related Posts