نیٹ مفت ملے گا نہ فری کالز ہونگی، موبائل پیکیجز پر ٹیکسز عائد، فونز بھی مزید مہنگے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

mobile calls, SMS and internet packages

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد : وفاقی بجٹ میں موبائل فون کالز، ایس ایم ایس اور انٹرنیٹ پیکیجز مہنگے کر دیئے گئے ، آئی ٹی سروس کی برآمدات کو زیرو ریٹنگ کی سہولت فراہم کردی گئی ہے۔

قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ شوکت نے کہا کہ 3 منٹ سے زائد جاری رہنے والی موبائل فون کالز، انٹرنیٹ ڈیٹا کے استعمال، ایس ایم ایس پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی لگائی جارہی ہے جس سے آبادی کے بڑے حصے پر ٹیکس نافذ ہوگا۔

آئندہ مالی سال کے بجٹ میں آئی ٹی سروس کی برآمدات کو زیرو ریٹنگ کی سہولت فراہم کردی گئی ہے۔ وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے قومی اسمبلی کو بتایاکہ پھلوں کے رس پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ختم کردی گئی۔

مزید پڑھیں: تنخواہ،پنشن میں اضافہ، سرکاری ملازمین کیلئے ایڈہاک پیکیج،8ہزار 487 ارب کا بجٹ قومی اسمبلی میں پیش

قرآن پاک کی اشاعت کے لیے معیاری کاغذ کی درآمد پر بھی چھوٹ دے دی گئی۔ خود تلف ہونے والی سرنجز اور اذکسیجن سلنڈرز پر ٹیکس چھوٹ دے دی گئی۔

آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ میں موبائل فون اور ٹائر مہنگے کر دئیے۔ جمعہ کو وزیر خزانہ نے قومی اسمبلی کو بتایا کہ آئندہ بجٹ میں موبائل فون اور ٹائروں کی درآمد پر ریگولیٹری ڈیوٹی بڑھائی جارہی ہے، برآمدات کے فروغ کیلئے خصوصی ایکسپورٹ اسکیم متعارف کروائی جارہی ہے جس کے تحت ایس ایم ایز و دیگر شعبے ڈیوٹی فری درآمدات کرسکیں گے جس کی میعادبھی دو سال سے بڑھا کر 5 سال کی جارہی ہے۔

Related Posts