حکومت کے مجموعی قرضے نئی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئے،اسٹیٹ بینک

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حکومت کے مجموعی قرضے نئی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئے،اسٹیٹ بینک
حکومت کے مجموعی قرضے نئی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئے،اسٹیٹ بینک

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ دسمبر 2023 تک وفاقی حکومت کے مجموعی قرضے 65 ہزار 188 ارب روپے کی نئی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق ایک سال میں حکومت کے مجموعی قرضوں میں 14 ہزار 130 ارب روپے کا اضافہ ہوا، دسمبر 2022 تک وفاقی حکومت کے مجموعی قرضے 51 ارب 58 ارب روپے تھے۔

دسمبر 22 سے دسمبر 23 تک حکومت کے مقامی قرضوں میں 9409 ارب روپے کا اضافہ ہوا، دسمبر 23 تک حکومت کے مقامی قرضے 42 ہزار 587 ارب روپے ہوگئے۔

دسمبر 22 تک حکومت کے مقامی قرضے 33 ہزار 178 ارب روپے تھے ، دسمبر 23 تک حکومت کے بیرونی قرضے 22 ہزار 600 ارب روپے پر پہنچ گئے۔

دسمبر 22 تک حکومت کے بیرونی قرضے 17 ہزار 879 ارب روپے تھے ،ایک سال میں حکومت کے بیرونی قرضوں میں 4 ہزار 721 ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

دسمبر 2023 میں روپے کے مقابلے امریکی ڈالر 281.92 روپے کے ریٹ رہا ،دسمبر 2022 میں روپے کے مقابلے امریکی ڈالر 226.47 روپے کا ریٹ تھا ۔

Related Posts