وفاقی حکومت مستحق طبقے کی ہر ممکن مدد کرے گی۔گورنر سندھ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وفاقی حکومت لاک ڈاؤن میں مستحق طبقے کی ہر ممکن مدد کرے گی‘گورنر سندھ
وفاقی حکومت لاک ڈاؤن میں مستحق طبقے کی ہر ممکن مدد کرے گی‘گورنر سندھ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی:گورنر سندھ عمران اسماعیل سے رکن سندھ اسمبلی جمال صدیقی کی گورنر ہاؤس میں ملاقات،جمال صدیقی نے وفاق کی طرف سے اراکین اسمبلی کو دیے گئے راشن بیگز پر گورنر سندھ کا شکریہ ادا کیا۔

جمال صدیقی نے گورنر سندھ کو یقین دلایا کے تمام اراکین اسمبلی اپنے حلقے کے مستحقین تک راشن کی تقسیم یقینی بنائیں گے۔

گورنرسندھ عمران اسماعیل نے کہا کی وفاقی حکومت لاک ڈاؤن میں مستحق طبقے کی ہر ممکن مدد کرے گی۔

وفاق کی طرف سے لاک ڈاؤن کے خاتمے تک یہ امداد جاری رہے گی، رکن سندھ اسمبلی جمال صدیقی نے گورنر سندھ کو یقین دلایا کہ عوام تک راشن پہچانے کی کوشش بلاتعطل جاری رہے گی۔

انہوں نے وفاقی حکومت کا شکریہ ادا کیا کہ گورنر سندھ کے توسط سے سندھ کے اراکین اسمبلی کو مستحقین میں تقسیم کرنے کے لیے راشن فراہم کیا گیا ہے۔

Related Posts