بریگیڈیئر (ر) مصدق عباسی کو معاون خصوصی برائے احتساب مقرر کرنے کافیصلہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Government decides to appoint Musaddiq Abbasi as Special Assistant for Accountability

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: حکومت کو مرزا شہزاد اکبر کا متبادل مل گیا،سابق ڈی جی نیب بریگیڈئر (ر) مصدق عباسی کو وزیراعظم کا معاون خصوصی برائے احتساب مقرر کرنے کافیصلہ ہوگیا۔

بریگیڈیئر (ر) مصدق عباسی کو شہزاد اکبر کی جگہ معاون خصوصی برائے احتساب مقرر کیاجائے گا۔مصدق عباسی نیب میں اعلیٰ عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں۔

واضح رہے کہ دوروز قبل وزیراعظم کے مشیر برائے داخلہ و احتساب شہزاد اکبر مستعفی ہوگئےتھے ،اس حوالے سے شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ وہ عہدہ چھوڑ رہے ہیں تاہم تحریکِ انصاف سے وابستہ رہیں گے۔

مزید پڑھیں:شہزاد اکبر نے مشیر احتساب کاعہدہ چھوڑ دیا،استعفے کی اصل وجوہات بھی سامنے آگئیں

اس حوالے سے باوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم آفس نے شہزاد اکبر سے استعفیٰ طلب کیا تھاکیونکہ چند روز قبل وزیر اعظم نے شہزاد اکبر سے عدالتوں میں بدعنوانی اور کرپشن کے خلاف مقدمات کی تفصیلات طلب کیں۔

ذرائع کے مطابق شہزاد اکبر کی وزیر اعظم کو دی گئی تفصیلات نامکمل تھیں۔ فراہم کی گئی دستاویزات اور بریفنگ میں واضح فرق تھا اس لئے وزیراعظم ان سے ناراض تھے۔

Related Posts