شہزاد اکبر نے مشیر احتساب کاعہدہ چھوڑ دیا،استعفے کی اصل وجوہات بھی سامنے آگئیں

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PM’s advisor Shahzad Akbar resigns

اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیر برائے داخلہ و احتساب شہزاد اکبر مستعفی ہوگئے،استعفیٰ وزیراعظم عمران خان کو بھجوا دیا ،استعفے کی اصل وجوہات بھی سامنے آگئیں۔

مرزاشہزاد اکبر کاکہنا ہے کہ انہوں نے اپنا استعفیٰ وزیر اعظم عمران خان کو بھجوا دیا ہے تاہم انہوں نے واضح کیا کہ وہ پاکستان تحریک انصاف سے وابستہ رہیں گے۔

مرزاشہزاد اکبر نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ مجھے پوری امید ہے کہ پی ٹی آئی کے منشور کے مطابق احتساب کا عمل وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں جاری رہے گا۔ میں پارٹی سے وابستہ رہوں گا اور قانونی برادری کے رکن کی حیثیت سے اپنا حصہ ڈالتا رہوں گا۔

مزید پڑھیں:عمران خان کی رخصتی کنفرم، نئے وزیراعظم کیلئے بھی اتفاق ہوگیا

واضح رہے کہ شہزاد اکبر قومی احتساب بیورو کے سابق ڈپٹی پراسیکیوٹر تھے۔ انہیں اگست 2018 میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب کے طور پر تعینات کیا گیا تھاجبکہ جولائی 2020 میں وزیر اعظم کا مشیر مقرر کیا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق مرزا شہزاد اکبر گزشتہ چند ہفتوں سے تنقید کی زد میں تھے اس لئے انہوں نے مشیر کے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ہے۔

Related Posts