اپریل 2021ء تک تمام اسکولوں میں ایک ہی نصاب پڑھایا جائے گا۔حکومت کا فیصلہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اپریل 2021ء تک تمام اسکولوں میں ایک ہی نصاب پڑھایا جائے گا۔حکومت کا فیصلہ
اپریل 2021ء تک تمام اسکولوں میں ایک ہی نصاب پڑھایا جائے گا۔حکومت کا فیصلہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد:حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ اپریل 2021ء تک پاکستان بھر کے تمام اسکولوں میں ایک ہی نصاب پڑھایا جائے گا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گزشتہ روز اپنے پیغام میں وفاقی وزیرِ تعلیم شفقت محمود نے بتایا کہ ہم نے قوم کے متفقہ قومی نصاب کے حوالے سے وزیرِ اعظم عمران خان کو بریفنگ دی۔

وفاقی وزیرِ تعلیم نے کہا کہ بریفنگ میں وزیرِ اعظم عمران خان کو آگاہ کیا گیا کہ اپریل 2021ء تک پاکستان کے تمام اسکول ایک ہی نصاب پڑھیں گے۔ کسی اسکول کا نصاب دوسرے سے مختلف نہیں ہوگا۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل  وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ پاکستان میں کئی نصاب رائج ہیں۔سب کو اکٹھا کر کے ایک قومی نصاب بن رہا ہے جو  آئندہ سال نافذ ہو جائیگا ۔ ٹیچرز ٹریننگ کیلئے بھی کام کر رہے ہیں، 700 اساتذہ ہائر کیے ہیں، اساتذہ کو مبارکباد دینا چاہتا ہوں ۔

 وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے گزشتہ برس اکتوبر کے دوران  ماڈل کالج ایف ایٹ ون میں کشمیر بلاک کا افتتاح کر دیا ۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہاکہ ایک نیا بلاک کالج میں بن رہا ہے جو اسد عمر اور دیگر کی کاوش کا نتیجہ ہے ۔ انہوں نے کہاکہ مجھے اسد عمر کے حلقہ میں کام کرنے کا موقع ملا ،ہم تعلیمی اصلاحات لا رہے ہیں ۔

مزید پڑھیں: پاکستان کے تمام نصاب اکٹھے کرکے قومی نصاب بنائیں گے۔شفقت محمود

Related Posts