ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 4500روپے کا اضافہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 4500روپے کا اضافہ
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 4500روپے کا اضافہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: ملک میں 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت میں منگل کو 4500 روپے کا اضافہ ہوا جس کے باعث سونے کی قیمت گزشتہ روز 178,200 روپے کی فروخت کے مقابلے میں 182,700 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق10 گرام 24 قیراط سونے کی قیمت بھی 3858 روپے اضافے سے 152,778 روپے سے بڑھ کر 156,636 روپے ہو گئی جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 140,046 روپے سے بڑھ کر 143,583 روپے ہو گئی۔

فی تولہ چاندی کی قیمت 30 روپے اضافے سے 2050 روپے ہوگئی جبکہ دس گرام چاندی کی قیمت 25.72 روپے اضافے سے 1757.54 روپے ہوگئی۔

مزید پڑھیں:کے الیکٹرک صارفین کیلئے خوشخبری، نیپرا نے بجلی مزید سستی کردی

ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 12 ڈالر اضافے کے ساتھ 1810 ڈالر ہو گئی جبکہ اس کی فروخت 1,798 ڈالر ہو گئی۔

Related Posts