گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے حکومت سے کون کون سے مطالبات کردیئے؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے حکومت سے کون کون سے مطالبات کردیئے؟
گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے حکومت سے کون کون سے مطالبات کردیئے؟

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: کامن ویلتھ اور اسلامی یکجہتی گیمز میں ریکارڈز کے ساتھ گولڈ میڈلز جیت کا ملک کا نام روشن کرنے والے اولمپیئن جویلین تھرور ارشد ندیم نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت ایتھلیٹکس کے لیے مخصوص گراؤ نڈ کا انتظام کرے، جم کی سہولت ہو تاکہ بیرون ملک ٹریننگ کے لیے نہ جانا پڑے۔

اولمپیئن ارشد ندیم نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کامن ویلتھ گیمز اور اسلامی یکجہتی گیمز میں ریکارڈز کے ساتھ گولڈ میڈلز جیتنا میرے کیریئر کی بہت بڑی کامیابی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس کے لیے میں نے بہت محنت کی اور اب میں نے اس محنت کو جاری رکھنا ہے کیونکہ اب میرا ہدف ورلڈ ریکارڈ قائم کرنا ہے،مجھے یقین ہے کہ میں ورلڈ ریکارڈ قائم کر سکتا ہوں۔

اُنہوں نے کہا کہ ہمارے پاس جم کی سہولت نہیں، ہمارے پاس انٹر نیشنل معیار کے جویلین نہیں، ہمیں یہ سب مہیا کیا جائے تا کہ ہمیں ایشین گیمز، ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ اور اولمپکس کے لیے تیاری کا موقع مل سکے۔

مزید پڑھیں:شاہین آفریدی نے فینز سے جلد صحت یابی کیلئے دعاؤں کی اپیل کردی

اولمپیئن جویلین تھرور ارشد ندیم نے کہا کہ ہمارے پاس سہولیات نہیں ہیں، ہمیں ٹریننگ کے لیے بیرون ملک جانا پڑتا ہے۔ میرا حکومت سے مطالبہ ہے کہ ہمیں ایتھلیٹکس کے لیے مخصوص اسٹیڈیم بنا کر دے۔

Related Posts