شاہین آفریدی نے فینز سے جلد صحت یابی کیلئے دعاؤں کی اپیل کردی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

دبئی:فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کی فینز سے اْن کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی اپیل کی ہے۔شاہین آفریدی قومی سکواڈ کے ہمراہ نیدرلینڈز سیریز کے بعد ایمسٹرڈیم سے دبئی روانہ ہوئے۔

ایئرپورٹ پر فینز نے اْن کے اور دیگر کھلاڑیوں کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔شاہین شاہ آفریدی کو چار سے چھ ہفتے آرام کرنے کی تجویز کی گئی ہے۔

پی سی بی میڈیکل ایڈوائزری کمیٹی اور انڈی پینڈنٹ اسپیشلسٹس نے تازہ ترین اسکینز اور رپورٹس کی روشنی میں آرام تجویز کیا۔ فاسٹ باؤلر اے سی سی ٹی ٹونٹی ایشیا کپ اور انگلینڈ کے خلاف ہوم سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔

ممکنہ طور پر شاہین آفریدی کی نیوزی لینڈ میں اکتوبر میں ہونے والی سہہ فریقی ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے کرکٹ میں واپسی ہو گی۔انہوں نے کہا کہ فینز دعا کریں جلد صحتیاب ہو جاؤں اور دوبارہ میدان میں واپس آؤں۔

واضح رہے کہ شاہین آفریدی گال میں سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں دائیں گھٹنے کی تکلیف کا شکار ہوئے تھے۔

مزید پڑھیں:قومی کرکٹ ٹیم ایشیاء کپ میں شرکت کیلئے دبئی پہنچ گئی

شاہین شاہ آفریدی کے انجرڈ ہونے کے بعد ان کے چاہنے والوں میں مایوسی کی لہر دوڑ گئی ہے، جبکہ کرکٹ شائقین شاہین شاہ آفریدی کی ٹیم میں واپسی کے لئے دعا گو ہیں۔

Related Posts