آرمی چیف کا محمد بن سلمان سے ٹیلیفونک رابطہ، سعودی فرمانروا کی خیریت دریافت کی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آرمی چیف کا محمد بن سلمان سے ٹیلیفونک رابطہ، سعودی فرمانروا کی خیریت دریافت کی
آرمی چیف کا محمد بن سلمان سے ٹیلیفونک رابطہ، سعودی فرمانروا کی خیریت دریافت کی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے جس کے دوران آرمی چیف نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان کی خیریت دریافت کی۔

سعودی میڈیا کے مطابق آرمی چیف نے سعودی فرمانروا کی جلد صحتیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو پاکستان کی طرف سے خصوصی پیغام دیا۔

اس موقعے پر سعودی شہزادہ محمد بن سلمان نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا اظہارِ ہمدردی پر شکریہ ادا کیا۔ دونوں رہنماؤں نے  باہمی دلچسپی کے موضوعات پر تبادلۂ خیال بھی کیا۔

پاک سعودی تعلقات پر بھی سیر حاصل گفتگو ہوئی۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے خطے میں تازہ ترین صورتحال سے سعودی ولی عہد کو آگاہ کیا۔

دوسری جانب سعودی شہزادہ محمد بن سلمان کو ہمسایہ اور مسلم ممالک کی طرف سے فرمانروا شاہ سلمان کی خیریت دریافت کرنے کیلئے متعدد کالز موصول ہوئیں جن میں بحرین، کویت اور عراق کے رہنما شامل ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب کا بڑا فیصلہ،رواں برس حج محدود ہوگا

Related Posts