امریکی فوج کے انخلاء سے افغانستان خانہ جنگی کی نذر ہوجائے گا۔جنرل آسٹن ملر

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

امریکی فوج کے انخلاء سے افغانستان خانہ جنگی کی نذر ہوجائے گا۔جنرل آسٹن ملر
امریکی فوج کے انخلاء سے افغانستان خانہ جنگی کی نذر ہوجائے گا۔جنرل آسٹن ملر

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کابل: افغانستان میں امریکی اور نیٹو فورسز کے سربراہ جنرل آسٹن ایس ملر نے کہا ہے کہ امریکی فوج کے مکمل انخلاء سے افغانستان خانہ جنگی کی نذر ہوجائے گا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے جنرل آسٹن ملر نے کہا کہ افغان طالبان تیزی سے افغانستان کے مختلف حصوں پر قبضے کر رہے ہیں اور خاص طور پر ملک کا شمالی حصہ ان کے قبضے میں آتا جارہا ہے۔

امریکی فورسز کے انخلاء پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے جنرل آسٹن ملر نے کہا کہ سیاسی مفاہمت سے ہی افغانستان میں امن لایا جاسکتا ہے، افغان فورسز کی مدد کیلئے ملیشیا تعینات کرکے ملک میں صرف خانہ جنگی لائی جاسکتی ہے۔

جنرل آسٹن ایس ملر نے کہا کہ جب تک تشدد اور خانہ جنگی خاطر خواہ حد تک کم نہیں ہوتی، افغان مسئلے کا سیاسی حل مشکل سے مشکل تر ہوجائے گا۔ افغانستان میں امریکا کی طویل ترین جنگ کی میراث کیا ہے؟ اس کا تعین تاریخ کرے گی۔ 

قبل ازیں طالبان کی جانب سے افغانستان پر قبضے کی مہم میں تیزی آگئی اور پیش قدمی کا سلسلہ دراز ہوتا چلا گیا، مزید 5اضلاع پر قبضے کی اطلاعات سامنے آگئیں۔

مختلف اضلاع پر قبضے کے دوران 3 روز قبل طالبان کی سیکورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپیں بھی ہوئیں، جبکہ صوبہ پروان میں مسافر بس کو نشانہ بنایا گیا جس میں 13 افراد زخمی ہوگئے، صوبہ قندوز میں 5 ہزار خاندان ہجرت کر گئے۔

مزید پڑھیں: افغانستان، طالبان کی پیش قدمی میں تیزی، مزید 5اضلاع پر قبضہ

گزشتہ روز سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا کہ افغانستان کی صورتحال خطرناک ہے جس کے اثرات پاکستان پر بھی پڑ سکتے ہیں۔

منگل کے روز بجٹ اجلاس میں شرکت کے لئے پارلیمنٹ پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق صدر آصف زرداری نے کہا کہ کچھ ہو تو جائے، یہ تو مانگے تانگے پر ہیں، مانگے تانگے پر چلنے والی حکومت کہیں ہے ہی نہیں، اگر حکومت کہیں ہو تو وہ گرے گی۔

مزید پڑھیں: افغانستان کی صورتحال خطرناک، اثرات پاکستان پر آسکتے ہیں،آصف زرداری

Related Posts