افغانستان کی صورتحال خطرناک، اثرات پاکستان پر آسکتے ہیں،آصف علی زرداری

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Asif Zardari terms situation in Afghanistan ‘dangerous’

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد :سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ حکومت ہے ہی نہیں تو چلی کیا جائے گی، یہ تو مانگے تانگے پر ہیں۔

منگل کو بجٹ اجلاس میں شرکت کے لئے پارلیمنٹ پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق صدر آصف زرداری نے کہاکہ کچھ ہو تو جائے، یہ تو مانگے تانگے پر ہیں، مانگے تانگے پر چلنے والی حکومت کہیں ہے ہی نہیں، اگر حکومت کہیں ہو تو وہ گرے گی۔

انہوں نے کہاکہ افغانستان کی صورتِ حال خطرناک ہے، اس کے اثرات پاکستان پر آسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں افغانستان کے معاملے پر نظر رکھنی اور سوچ بچار بھی کرنا ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ اسرائیل سے روابط کے معاملے پر پارلیمان کو اعتماد میں لیا جائے۔

مزید پڑھیں: امریکی صدر جوبائیڈن نے ڈومور کہنا ہے تو ہمیں فون نہ کریں، معید یوسف

واضح رہے کہ طالبان کی جانب سے افغانستان پر قبضے کی مہم میں تیزی آگئی ہے اور پیش قدمی کا سلسلہ ہے، مزید 5اضلاع پر قبضے کی اطلاعات ہیں۔مختلف اضلاع پر قبضے کے دوران سیکورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپیں بھی ہوئیں، جبکہ صوبہ پروان میں مسافر بس کو نشانہ بنایا گیا، 13 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات، صوبہ قندوز میں 5 ہزار خاندان نقل مکانی پر مجبور ہو گئے۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ 24 جون تک ملک کے 85 اضلاع پر طالبان اپنے مکمل قبضہ جما چکے تھے جبکہ اب طالبان کی کارروائیوں میں مزید اضافہ ہوگیا ہے، اب طالبان روزانہ کئی اضلاع پر اپنا قبضہ کررہے ہیں۔

Related Posts