ونڈر وومن کا کردار نبھانے والی اداکارہ گال گیڈوٹ کے ہاں تیسری بیٹی کی پیدائش

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ونڈر وومن کا کردار نبھانے والی اداکارہ گال گیڈوٹ بیٹی کی ماں بن گئیں
ونڈر وومن کا کردار نبھانے والی اداکارہ گال گیڈوٹ بیٹی کی ماں بن گئیں

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

گزشتہ برس ریلیز کی گئی ہالی ووڈ فلم ونڈر وومن 1984 میں مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ گال گیڈوٹ کے ہاں تیسری بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے جس پر پورا خاندان بے حد خوش نظر آیا۔

فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر اپنے پیغام میں 36 سالہ ہالی ووڈ اداکارہ گال گیڈوٹ نے اپنے مداحوں کو یہ خوشخبری خود سنائی اور بچی کے ہمراہ اپنی ایک تصویر بھی شیئر کر ڈالی۔ 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Gal Gadot (@gal_gadot)

اسرائیل کی معروف کاروباری شخصیت سے شادی کرکے خوشگوار ازدواجی زندگی بسر کرنے والی گال گیڈوٹ نے اہلِ خانہ کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ میں اور میرے پیارے اہلِ خانہ اس سے زیادہ خوش اور شکر گزار کبھی نہیں ہوسکتے تھے۔

پیغام کے ساتھ  بچی کی پیدائش سے قبل پیش آنے والی صورتحال، افراتفری اور بھاگ دوڑ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے گال گیڈوٹ نے کہا کہ ہم بہت شکرگزار اور خوش ہونے کے ساتھ ساتھ تھکے ہوئے بھی ہیں۔

اپنے پیغام میں اداکارہ گال گیڈوٹ نے کہا کہ ہم نے اپنی بچی کا نام ڈینیلا رکھا ہے جسے اپنے خاندان کا رکن بننے اور دنیا میں پہلا قدم رکھنے پر خوش آمدید کہتے ہوئے ہم سب بہت خوش ہیں۔ انہوں نے مداحوں کو بہتر صحت کیلئے دُعا بھی دی۔

قبل ازیں گال گیڈوٹ نے اسرائیلی کاروباری شخصیت یارون ورسانو سے 2008ء میں شادی کی جس سے نئے جوڑے کے ہاں 3 بیٹیاں پیدا ہوئیں۔ہالی ووڈ اداکارہ کی بیٹی مایا کی عمر 3 سال ہے جبکہ الماء 9 سال کی ہوچکی ہے۔

ڈینیلا گال گیڈوٹ کی تیسری بیٹی ہیں جبکہ پہلی دونوں بیٹیوں نے بالترتیب 2011 اور 2017 کو ہالی ووڈ فنکارہ کے ہاں آنکھ کھولی۔ رواں برس مارچ میں ہی ونڈر وومن کی مرکزی فنکارہ نے مداحوں کو نئی مہمان کی آمد کی خبر دے دی تھی۔

اس موقعے پر گال گیڈوٹ نے اپنی دو بچیوں اور شوہر کے ہمراہ تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی جس میں باقی تینوں افراد ہالی ووڈ اداکارہ کے پیٹ پر ہاتھ رکھے ہوئے نظر آئے۔ پریانکا چوپڑا نے بھی گال گیڈوٹ کو تیسری بار ماں بننے پر مبارکباد پیش کی۔

یہ بھی پڑھیں: حریم شاہ نے ناصر حسین شاہ سے شادی کرلی، نجی ٹی وی کا دعویٰ

Related Posts