بنگلا دیش کے خلاف 16 رکنی قومی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان، اظہر علی کپتان برقرار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Pakistan announce squad for first Bangladesh Test

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر مصباح الحق نے بنگلادیش کے خلاف 16 رکنی قومی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ بلاول آصف اور آل راؤنڈفہیم اشرف کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

سری لنکا کے خلاف سیریز میں قومی ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کاشف بھٹی اور فاسٹ باؤلرعثمان شنواری کو بنگلہ دیش کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں ڈراپ کر دیا گیا۔

قومی ٹیم کے کھلاڑیوں میں اظہر علی (کپتان)، بابر اعظم، بلال آصف، عابد علی، اسد شفیق، فہیم اشرف اورفواد عالم شامل ہیں۔ عمران خان سینئر، محمد عباس، محمد رضوان، حارث سہیل، امام الحق، نسیم شاہ، شاہین آفریدی، شان مسعود اور یاسر شاہ بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

مزید پڑھیں: انڈر19 ورلڈکپ، پاکستان نے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی

ہیڈ کوچ و چیف سلیکٹر مصباح الحق کا کہنا ہے کہ بیٹنگ سکواڈ میں ضرورت کے تحت تبدیلی کی جاتی ہے، سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ جیتنے پر ٹیم پر اعتماد ہے،بہتر کمبی نیشن کیلئے تبدیلیاں کی گئیں، کسی بھی ٹیم کے کھیل سے متعلق کوئی گارنٹی نہیں دی جاتی۔

مصباح الحق کا کہنا تھا کہ ہر ٹیم کیخلاف پوری تیاری کے ساتھ کھیلنا ہوتا ہے،ٹیسٹ میں نوجوان کھلاڑیوں کو شامل کرنے سےکترا نہیں رہے، ہم ٹیسٹ ٹیم میں تجربات نہیں کرنا چاہتے ۔

Related Posts