کراچی کے سابق ناظم نعمت اللہ خان طویل علالت کے باعث انتقال کرگئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Former Karachi Nazim Naimatullah Khan passes away

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی : سابق ناظم کراچی نعمت اللہ خان انتقال کرگئےہیں، نعمت اللہ خان ایڈووکیٹ گزشتہ کافی عرصہ سے علیل تھے۔

نعمت اللہ خان نے کراچی کی تعمیر وترقی میں اہم کردار ادا کیا۔نعمت اللہ خان کراچی کی شہری حکومت کے پہلے ناظم اعلیٰ تھے۔

نعمت اللہ خان زمانہ طالب علمی میں اسلامی جمعیت طلبہ سے وابستہ رہے بعد ازاں آپ نے جماعت اسلامی میں شمولیت اختیار کی اور کراچی کے امیر رہے ۔

کراچی کی خدمت پر نعمت اللہ خان کوبابائے کراچی بھی کہا جاتا ہے۔نعمت اللہ خان یکم اکتوبر1930ء کو اجمیر شریف ہندوستان میں پیدا ہوئے اور1948ء میں ہندوستان سے ہجرت کرکے کراچی میں آبسے۔

مزید پڑھیں: حکومت پہلے دن سے ہی وژن کے بحران کا شکار ہے، امیر جماعت اسلامی

Related Posts