فوڈ سیفٹی ٹیموں کی کارروائیاں، ہزاروں لیٹر دودھ تلف، دکانیں سیل، ریسٹورنٹس کو جرمانے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

food safety teams crackdown continue in rawalpindi

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

راولپنڈی :پنجاب فوڈ اتھارٹی راولپنڈی میں معیاری خوراک کی فراہمی کے لئے میدان میں آگئی ،ہزاروں لیٹر دودھ تلف، دکانیں سیل، ریسٹورنٹس کو جرمانے کردیئے گئے۔

فوڈ سیفٹی ٹیموں کی دودھ بردار گاڑیوں سمیت مختلف فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کی گئی اور دو فوڈ پوائنٹس کو سیل کردیا گیا ہے جبکہ دودھ کو جدید ترین ٹیکنالوجی سے موقع پرچیک کیا گیا لیے گئے نمونوں کے نتائج آنے پر 1501 لیٹر مضرصحت دودھ کا تلف کر دیا گیا ہے ۔

راولپنڈی راول ٹاؤن میں کارروائی کرتے ہوئے مصالحہ جات میں ملاوٹ ثابت ہونے پر کریانہ اسٹور کو سیل کیا گیا ہے ،قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرنے پر سویٹ شاپس کو بھی سیل کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:راولپنڈی پولیس کی کارروائی، کنٹینرز اور ٹرک لوٹنے والا3 رکنی ڈکیت گینگ گرفتار

حفظان صحت کے انتہائی ناقص انتظامات پر پانچ فوڈ پوائنٹس کو بھاری جرمانے عائد کیے گئے ہیں ،ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی عرفان میمن کا کہنا ہے کہ شہریوں کو معیاری خوراک پنجاب فوڈ اتھارٹی کی اولین ترجیح ہے۔

Related Posts