راولپنڈی پولیس کی کارروائی، کنٹینرز اور ٹرک لوٹنے والا3 رکنی ڈکیت گینگ گرفتار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

راولپنڈی پولیس کی کارروائی، کنٹینرز اور ٹرک لوٹنے والا3 رکنی ڈکیت گینگ گرفتار
راولپنڈی پولیس کی کارروائی، کنٹینرز اور ٹرک لوٹنے والا3 رکنی ڈکیت گینگ گرفتار

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

راولپنڈی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کنٹینرز اور ٹرکوں سے لوٹ مار کرنے والے بین الاضلاعی 3 رکنی ڈکیت گینگ کو گرفتار کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ جاتلی نے ملزمان کے قبضے سے مختلف وارداتوں میں چھینا گیا سامان، کنٹینرز، بھاری مقدار میں بسکٹس، بوتلں اور دیگر سامان برآمد کر لیا جس کی مالیت 55 لاکھ 15 ہزار روپے بتائی جاتی ہے۔

گرفتار ملزمان نے ضلع اٹک اور چکوال میں بھی متعدد وارداتوں کا اعتراف کیا ہے۔ ایس پی صدر کی سربراہی میں اے ایس پی گوجر خان سرکل اور ایس ایچ او جاتلی کی ٹیم نے خفیہ اطلاع اور جدید طریقۂ تفتیش سے ملزمان کو ٹریس کیا۔

ملزمان میں رحمان عرف مانی، اکبر اور عمر گل شامل ہیں۔ ملزمان مختلف کمپنیز کے کنٹینرز کے پیچھے اپنا ٹرک لگا کر ویران جگہوں پر اسلحے کی نوک پر لوٹ مار کرتے تھے، جن کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے ساتھی جلد گرفتار کیے جائیں گے۔

  یہ بھی پڑھیں: ماڈل ٹاؤن سوسائٹی کی بدعنوانی، جعلسازی سے کروڑوں کا فراڈ جاری

Related Posts