جنگ بندی کا خیرمقدم،فلسطین پر اسرائیل کا قبضہ ختم ہونا چاہیے،پاکستان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

FM Qureshi welcomes Israel-Palestine ceasefire

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد : پاکستان نے حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ دعا ہے یہ جنگ بندی فلسطین میں امن کے لیے پہلا قدم ہو۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے جنگ بندی کے اعلان کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان جنگ بندی کا خیر مقدم کرتا ہے۔یہ جنگ بندی اجتماعی اور متحد عمل کی طاقت سے ہوئی۔یہ ایک مقصد کے لیے مل کر کام کرنے والے ہر شخص، ہر قوم کی کوشش سے ہوئی۔

دعا ہے یہ جنگ بندی فلسطین میں امن کے لیے پہلا قدم ہو۔انہوں نے کہا کہ فلسطین پر اسرائیل کا قبضہ ختم ہونا چاہیے۔غیر قانونی بستیوں، نسلی امتیاز پر مبنی حکومتوں کو ختم ہونا چاہیے۔یو این قرارداد کے مطابق آزاد فلسطینی ریاست قائم ہونے چاہیے۔

ایک آزاد فلسطینی ریاست قائم ہو جس کا دارالخلافہ القدس شریف ہو۔خیال رہے کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی جنہوں نے اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل پر اسرائیل کے غزہ پر حملے رکوانے کے لیے زور دیا تھا، جنگ بندی کا خیر مقدم کیا۔

مزید پڑھیں: امن و سلامتی کو یقینی بنانا اقوام عالم کی ذمہ داری ہے،شاہ محمود قریشی

امریکی صدر جو بائیڈن نے بھی سمجھوتے کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ مجھے یقین ہے کہ ہمارے پاس ترقی کرنے کا حقیقی موقع ہے اور میں اس کے لیے کام کرنے کے لئے پرعزم ہوں انہوں نے سمجھوتے کے لیے مصر کی کوششوں کو بھی سراہا اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتین یاہو کے دفتر سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا کہ سیکورٹی کابینہ نے تمام سیکورٹی حکام کی جانب سے مصر کے غیر مشروط باہمی جنگ بندی کے منصوبے کو قبول کرنے کی سفارشات کی منظوری دے دی ہے۔

دوسری جانب حماس اور اسلامی جہاد نے بھی اپنے بیانات میں جنگ بندی کی تصدیق کی حماس کے سینئر رہنما خلیل الحیا نے خوشی منانے کے لیے سڑکوں پر جمع ہزاروں فلسطینیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ فتح کی خوشی ہے لڑائی کی وجہ سے غزہ میں کئی فلسطینی عید الفطر کا تہوار نہیں مناسکے تھے جمعہ کے روز غزہ میں عید کے ملتوی کھانے کھائے گئے۔

Related Posts