امن و سلامتی کو یقینی بنانا اقوام عالم کی ذمہ داری ہے،شاہ محمود قریشی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Ceasefire inevitable as Israel losing out amidst mounting pressure: Qureshi

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

نیویارک: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی ناگزیر ہے، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل متفقہ بیان جاری کرنے میں ناکام رہی ، امن و سلامتی کو یقینی بنانا اقوام عالم کی ذمہ داری ہے۔

نیویارک میں سی این این سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسرائیل جنگ سے ہاررہا ہے،انہوں نے کہا کہ جب کوئی بامعنی بات چیت نہ ہواور نسل کشی اور جنگی جرائم پیش آرہے ہیں تو انتہا پسند عناصر اس صورتحال کا فائدہ اٹھائیں گے۔

اس سے قبل وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود نے اقوام متحدہ ہیڈکوارٹر نیویارک میں جنرل اسمبلی کے صدر والکن بوذکر کے ساتھ ملاقات کی جس میں دوران ملاقات فلسطین اور مقبوضہ کشمیر کی صورتحال، کرونا وبائی چیلنج سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر خارجہ نے فلسطین کے حوالے سے جنرل اسمبلی کا ہنگامی اجلاس طلب کرنے پر صدر جنرل اسمبلی کی متحرک قیادت کی تعریف کی۔ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ ہمیں توقع ہے کہ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے اس ہنگامی اجلاس کے ذریعے اقوام متحدہ کے باقی اداروں بالخصوص سلامتی کونسل کو واضح پیغام جائے گا جن کی بنیادی ذمہ داری، عالمی امن و سلامتی کا قیام ہے ۔

مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاکہ پوری پاکستانی قوم مظلوم فلسطینیوں پر جاری اسرائیلی جارحیت پر شدید مضطرب ہے ۔وزیر خارجہ نے اسرائیل پر بین الاقوامی انسانی قوانین کی پاسداری اور فوری طور پر سیز فائر کروائے جانے کے پاکستان کے مطالبے کو دہرایا۔

وزیر خارجہ نے صدر جنرل اسمبلی کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں،کشمیری نوجوانوں کی ماورائے عدالت شہادتوں اور ان کی قیادت کی نظر بندیوں کے حوالے سے آگاہ کیا۔وزیر خارجہ نے پاکستان کی طرف سے چیرمین تحریک حریت جموں و کشمیر کی زیر حراست شہادت پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔

وزیر خارجہ نے جنوبی ایشیاء میں قیام امن کو یقینی بنانے کیلئے مسئلہ کشمیر کے منصفانہ اور فوری حل کی ضرورت پر زور دیا۔

وزیر خارجہ نے صدر جنرل اسمبلی کو کرونا عالمی وبا کے اقتصادی مضمرات سے نمٹنے کیلئے وزیر اعظم عمران خان کی تجاویز سے آگاہ کرتے ہوئے اس عالمی وباء کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے عالمی سطح پر موثر کاوشیں بروئے کار لانے کی ضرورت پر زور دیا۔وزیر خارجہ نے صدر جنرل اسمبلی جناب والکن بوذکر کو جلد دورہ پاکستان کی دعوت دی۔

Related Posts