بلوچستان کی پہلی خاتون شازیہ سرور پنجاب پولیس میں ڈی پی او تعینات

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بلوچستان کی پہلی خاتون شازیہ سرور پنجاب پولیس میں ڈی پی او تعینات
بلوچستان کی پہلی خاتون شازیہ سرور پنجاب پولیس میں ڈی پی او تعینات

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: بلوچستان کی پہلی خاتون شازیہ سرور کو پنجاب پولیس میں ڈی پی او تعینات کردیا گیا۔ شازیہ سرور نے ڈسٹرکٹ پولیس افسر کا چارج سنبھال لیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ نئی تعینات ہونے والی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لیہ شازیہ سرور نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔

یہ بھی پڑھیں:

سیلاب زدگان کی مدد، عائشہ زہری بلوچستان کی پہلی خاتون ڈپٹی کمشنر تعینات

ٹوئٹر پیغام میں پنجاب پولیس کی جانب سے کہا گیا کہ شازیہ سرور کا تعلق بلوچستان کے ضلع بولان سے ہے۔ آپ بلوچستان سے تعلق رکھنے والی پہلی خاتون آفیسر ہیں جنہیں پنجاب میں ڈی پی او تعینات کیا گیا۔ 

بلوچستان کو پنجاب، سندھ اور خیبر پختونخوا سمیت پاکستان کے تمام صوبوں کے مقابلے میں سب سے پسماندہ صوبہ سمجھا جاتا ہے تاہم وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ بلوچستان میں بھی تبدیلی آرہی ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل  سیلاب زدگان کی مدد کرنے پر اسسٹنٹ کمشنر عائشہ زہری کو بلوچستان کی پہلی خاتون ڈپٹی کمشنر بنا دیا گیا۔

آج سے 12 روز قبل ذرائع کا کہنا تھا کہ اس سے قبل وہ ڈپٹی سیکریٹری آبپاشی تعینات تھیں،عائشہ زہری کو ڈپٹی کمشنر نصیر آباد تعینات کیا گیا۔دوسری جانب ڈپٹی کمشنر نصیرآباد محمد حسین کو سیلاب کے دوران ناقص کارکردگی پر او ایس ڈی بنا دیا گیا۔

Related Posts