سیلاب زدگان کی مدد، عائشہ زہری بلوچستان کی پہلی خاتون ڈپٹی کمشنر تعینات ہوگئیں

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کوئٹہ: سیلاب زدگان کی مدد کرنے پر اسسٹنٹ کمشنر عائشہ زہری کو بلوچستان کی پہلی خاتون ڈپٹی کمشنر بنا دیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سے قبل وہ ڈپٹی سیکریٹری آبپاشی تعینات تھیں،عائشہ زہری کو ڈپٹی کمشنر نصیر آباد تعینات کیا گیا ہے۔دوسری جانب ڈپٹی کمشنر نصیرآباد محمد حسین کو سیلاب کے دوران ناقص کارکردگی پر او ایس ڈی کر دیا گیا ہے۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے اپنے بیان میں کہا کہ عائشہ زہری کی تعیناتی صوبے کی خواتین کی صلاحیتوں پر اعتماد کا اظہار ہے۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ عائشہ زہری نے لیویز فورس کے اہلکاروں کے ہمراہ نہ صرف بولان کے دشوار گزار علاقوں میں پھنسے ہزاروں لوگوں اور مسافروں کو ریسکیو کیا بلکہ ریلیف کیمپوں میں سیلاب زدگان کے لیے خاطر خواہ انتظامات کو بھی یقینی بنایا۔

مزید پڑھیں:سیلاب زدہ علاقے سمندر کا منظر پیش کررہے ہیں، وزیر اعظم شہباز شریف

یاد رہے کہ وزیرِاعظم شہباز شریف نے دورے کے دوران عائشہ زہری سے ملاقات کر کے انہیں خراج تحسین پیش کیا تھا۔