فیفا ورلڈکپ، مداحوں کی نگاہیں نورا فتیحی کو ڈھونڈتی رہیں

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

فٹ بال کے عالمی کپ کی افتتاحی تقریب کو اگرچہ دنیا بھر میں کروڑوں افراد نے دیکھا اور اسے سراہا بھی گیا جب کہ کئی حوالوں سے یہ افتتاحی تقریب تاریخی بھی قرار پائی۔

لیکن ہزاروں مداح اپنی پسندیدہ ڈانسر نورا فتیحی کا انتظار کرتے رہے اور ان کا انتظار رائیگاں گیا۔

گزشتہ ماہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ مراکشی نژاد بولی وڈ ڈانسر نورا فتیحی بھی ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب میں پرفارمنس کریں گی۔

نورا فتیحی نے فٹ بال کپ کے آفیشل ترانے میں بھی دیگر عرب ڈانسرز و گلوکاروں کے ساتھ پرفارمنس کی تھی اور امکان تھا کہ وہ اسی گانے پر افتتاحی تقریب میں بھی پرفارمنس کریں گی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Nora Fatehi (@norafatehi)

نورا فتیحی کی ڈانس پرفارمنس کی تصدیق فیفا عہدیداروں نے بھی کی تھی مگر 20 نومبر کو نورا فتیحی کو نہ دیکھ کر شائقین کو مایوسی ہوئی۔

Related Posts