پی آئی اے کے شعبہ صحت میں کرپشن، ایف آئی اے کی تحقیقات شروع

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PIA assured support to mango exporters

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پاکستان انٹر نیشنل ائیر لائن (پی آئی اے) کے شعبہ صحت میں مبینہ طور پر اربوں روپے کی کرپشن کے معاملے پر ایف آئی اے نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

ایف آئی اے نے سابق سی ایف او نیئر حیا ت اور سا بق اسسٹنٹ منیجر پلاننگ صفدر انجم کے خلاف تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

مزید پڑھیں: فواد چوہدری نے حریم شاہ کی وجہ سے مبشر لقمان کو بھری محفل میں تھپڑ جڑدیا

پی آئی اے کے سا بق چیف کمرشل آفیسر پر جعلی بلوں کی ادائیگی کے الزامات ہیں،تحقیقات جعلی میڈیکل بلوں پر کروڑوں روپے کی ادائیگیوں پر کی جارہی ہیں۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق سابق اسسٹنٹ منیجر پلاننگ صفدر انجم پراپنے بھائی کے نام پر کمپنی بنا کر ادویات کے ٹھیکے دینے کا بھی الزام ہے۔

ایف آئی اے نے نیئر حیات کو 9 جنوری جبکہ صفدر انجم کو 10 جنوری کو طلب کرلیا ہے۔

Related Posts