کون بنے گا کروڑ پتی کے نام پر جعلسازی، ایف آئی اے کا چھاپہ، ملزمان گرفتار ہو گئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کون بنے گا کروڑ پتی کے نام پر جعلسازی، ایف آئی اے کا چھاپہ، ملزمان گرفتار ہو گئے
کون بنے گا کروڑ پتی کے نام پر جعلسازی، ایف آئی اے کا چھاپہ، ملزمان گرفتار ہو گئے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کون بنے گا کروڑ پتی کے نام پر جعلسازی کرنے والے گروپ  پر وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے چھاپہ مار کر ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں بیٹھ کر عالمی سطح پر عوام کو بے وقوف بنا کر کون بنے گا کروڑ پتی کے نام پر عوام کو لوٹنے والا گروہ بے نقاب ہوگیا۔ ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ نے آپریشن کے دوران ملزمان کو گرفتار کرکے ڈیوائسز ضبط کر لی ہیں۔

سائبر کرائم ونگ ایف آئی اے فیصل آباد زون میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر ایک گھر میں چھاپہ مارا گیا جس کے دوران بڑی مقدار میں ڈیجیٹل آلات برآمد کیے گئے۔ ملزمان کون بنے گا کروڑ پتی کا جھانسہ دے کر عوام سے رقوم لوٹتے تھے۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کا نیٹ ورک پاکستان کےساتھ ساتھ عالمی سطح پر بھی لوگوں سے لوٹ مار کرتا رہا۔ انعامی اسکیموں کا لالچ دے کر لوگوں کو خطیر رقوم سے محروم کیا گیا جس پر ایف آئی اے ٹیم نے بر وقت کارروائی کی اور جرائم میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

جعلساز ملزمان کے قبضے سے مختلف کمپنیوں کے متعدد موبائل فونز، یو فون کی غیر قانونی بائیو میٹرک ڈیوائس، 40 جعلی انگوٹھا مشینیں، یو فون کی 16 عدد فعال اور 62 غیر فعال سمز برآمد ہوئی ہیں جس پر ڈائریکٹر سائبر کرائم ونگ وقار چوہان نے کارروائی کرنے والی ٹیم کو تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا ہے۔

ملزمان کے خلاف دھوکہ دہی اور سائبر کرائم کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کو مذکورہ جرائم کے تحت 7 سال قید اور 1 کروڑ روپے جرمانے تک سزا دی جاسکتی ہے۔ ملزمان سے تفتیش جاری ہے جس سے مزید انکشافات متوقع ہیں۔ 

Related Posts