سعودی نرس نے ٹریفک حادثے میں زخمی 4 خواتین کی زندگیاں بچالیں

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Female Saudi nurse saves several lives after a traffic accident
Female Saudi nurse saves several lives after a traffic accident

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

سعودی نرس نے فوری امداد فراہم کرتے ہوئے ٹریفک حادثے میں زخمی چار خواتین کو موت کے منہ سے باہر نکال لیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی نرس ’حنان الرویلی‘کی جانب سے سعودی عرب کے تبوک ریجن میں ٹریفک حادثے میں زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کے رضاکارانہ عمل کو سوشل میڈیا پر خوب پذیرائی مل رہی ہے۔

سعودی نرس الرویلی کا کہنا تھا کہ تبوک کے ہسپتال میں ڈیوٹی کے بعد اپنے شوہر کے ہمراہ گھر واپس آ رہی تھی کہ ایک شاہراہ پرہونے والے ٹریفک حادثے کے زخمیوں کو دیکھ کر فوری طورپرشوہر کو گاڑی روکنے کا کہا تاکہ زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کی جاسکے‘۔

نرس کا کہنا تھا کہ ’حادثے میں چار خواتین شدید زخمی ہوگئی تھیں، جس میں سے ایک خاتون کا ہاتھ ٹوٹ گیا تھا جبکہ دوسری کی کمر متاثر ہوئی۔ ایک معمرخاتون کی حالت کافی نازک تھی انہیں ناک اور گال پر زخم آئے تھے جبکہ چوتھی زخمی خاتون کی کمر اورہاتھ پرزخم تھے‘۔

زخمی خواتین کو طبی امداد فراہم کرتے ہوئے سعودی نرس نے انہیں ہدایت کی کہ ’وہ اپنی جگہ سے اس وقت تک حرکت نہ کریں جب تک ہلال الاحمر کے امدادی یونٹس نہ پہنچ جائیں‘۔

ہلال الاحمر کے یونٹس جائے حادثہ پر پہنچے جنہوں نے فوری طور پر زخمی ہونے والی خواتین کو اسپتال پہنچایا، صارفین نے سوشل میڈیا پر واقعہ کی ویڈیو وائرل ہونے پر سعودی نرس کے اس عمل کو انسانیت کی مثال قرار دیا ہے۔

مزید پڑھیں:کالج سے واپسی پر کار سوار ملزمان نے طالبہ کو اغواء کرلیا

تاہم نرس نے کہاکہ جو کچھ کیا وہ پیشہ ورانہ ذمہ داری تھی اور مجھ پر فرض تھا، اپنے تجربے کو سامنے رکھتے ہوئے انسانیت کے ناطے زخمیوں کی ہرممکن مدد کی۔

Related Posts