کالج سے واپسی پر کار سوار ملزمان نے طالبہ کو اغواء کرلیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کالج سے واپسی پر کار سوار ملزمان نے طالبہ کو اغواء کرلیا
کالج سے واپسی پر کار سوار ملزمان نے طالبہ کو اغواء کرلیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کار سوار ملزمان اوکاڑہ کے قصبے دیپال پور میں کالج سے واپسی پر طالبہ کو اغوا با آسانی فرار ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق سیکنڈ ائیر کی طالبہ کو اغوا کرنے کی سی سی ٹی وی بھی سامنے آ گئی۔ جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ طالبہ کالج سے واپس آرہی ہوتی ہے تو اچانک کالے رنگ کی ایک کار اُس کے قریب آ کر رُکتی ہے۔

کار سے ایک شخص باہر نکلتا ہے اور طالبہ کوزبردستی کار میں دھکا کر سوار کرادیتا ہے، جس کے بعد ملزمان با آسانی فرار ہوجاتے ہیں۔

لڑکی کے بھائی کی مدعیت میں پولیس نے مقدمہ درج کر لیا اور ملزمان کی گرفتاری کے لئے پولیس ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں جنہوں نے کام کا آغاز کردیا ہے۔

مزید پڑھیں:پشاور میں سی ٹی ڈی نے تین داعش دہشت گرد ہلاک کر دیے

ذرائع کے مطابق کالج کی طالبہ کو اغواء ہوئے 24گھنٹے کا عرصہ بیت چکا ہے، مگر پولیس تاحال ملزمان کو گرفتار کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکی۔

Related Posts