وفاقی و صوبائی حکومتیں کورونا کے خلاف لاکھوں ڈالرز کی رقوم استعمال کرسکیں گی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Govt to pay small businesses’ electricity bills for three months

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد:وفاقی حکومت نے  اعلان کیا ہے کہ کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں وفاقی و صوبائی حکومتیں لاکھوں ڈالرز کی رقوم  استعمال کرسکیں گی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور حماد اظہر نے کہا کہ ورلڈ بینک کے پروجیکٹس سے غیر استعمال شدہ رقوم فوری طور پر واپس آ گئی ہیں۔

وفاقی وزیرِ اقتصادی امور حماد اظہر نے کہا کہ اب یہ رقم صوبوں اور وفاقی حکومت کے کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں فنڈز کے طور پر استعمال کرنے کے لیے کلیئر کر دی گئی ہیں۔

وزیرِ اقتصادی امور حماد اظہر نے کہا کہ وفاقی و صوبائی حکومتیں یہ فنڈز سازوسامان کی خریداری اور رسپانسز کے حوالے سے استعمال کرسکیں گی۔

فنڈز کی تفصیلات بتاتے ہوئے حماد اظہر نے کہا کہ پنجاب 75 لاکھ ڈالرز ، ، سندھ 1 کروڑ ڈالر، خیبر پختونخواہ کو 70 لاکھ ڈالر، بلوچستان کو 20 لاکھ ڈالر جبکہ وفاقی حکومت 1 کروڑ 35 لاکھ ڈالر استعمال کرسکے گی۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے اس بات پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ وفاق کا احسن اقدام ہے۔ میں تجویز دیتا ہوں کہ خریداریوں کے لیے مرکز کا قیام عمل میں لایا جائے۔ کٹس، میڈیکل سازوسامان اور کورونا وائرس کے حوالے سے دیگر آلات صوبوں کو ان کی ضروریات کے مطابق مہیا کیے جائیں۔

اِس کا جواب دیتے ہوئے حماد اظہر نے کہا کہ ہم نے منسوخیاں، ری ایلوکیشن اور منظوریاں دینے میں صوبوں کی مدد کی ہے وہ فنڈز جو غیر استعمال شدہ پراجیکٹس میں سے صوبوں کے واپس آئے، وہ متعلقہ صوبے ہی استعمال کرسکیں گے جن کی شرح وہی رہے گی جبکہ صوبے بھی اسی شرح کو ترجیح دیتے ہیں۔ 

Related Posts