اٹلی کے معروف فیشن ڈیزائنر نینو 91 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اٹلی کے معروف فیشن ڈیزائنر نینو 91 برس کی عمر میں انتقال کر گئے
اٹلی کے معروف فیشن ڈیزائنر نینو 91 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

روم: اٹلی کے معروف فیشن ڈیزائنر نینو سیروٹی 91 برس کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔ فیشن انڈسٹری کا کہنا ہے کہ مردوں کیلئے آرام دہ اسٹائل متعارف کرانا نینو کا بڑا کارنامہ تھا۔

تفصیلات کے مطابق اطالوی فیشن ڈیزائنر نینو سیروٹی کا انتقال پیڈمونٹ ہسپتال میں ہوا جہاں کولہے کے آپریشن سے قبل ان کا چیک اپ کیا گیا۔ ان کے انتقال پر اطالوی سیاستدانوں اور شوبز کی شخصیات نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

عابدہ پروین اور نصیبو کی ملاقات، ویڈیو وائرل، مداحوں کا اظہارِ تحسین

نینو سیروٹی نے 1970 کی دہائی میں پہلی بار ڈی کنسٹرکٹڈ جیکٹ بنائی جو 20 ویں صدی میں مردوں کے پہناوے کیلئے تیار فیشن کی سب سے سرکردہ شخصیت سمجھی جاتی ہے۔ ان کے تیار کردہ لباس آرام دہ ترین سمجھے جاتے ہیں۔

اپنے ایک بیان میں نینو سیروٹی کا کہنا تھا کہ میں چاہتا ہوں کہ مرد اپنی وجاہت کے اعتبار سے زیادہ آزاد اور آزادی کے اعتبار سے خوبصورت نظر آئیں۔ جب نینو 20 سال کے تھے تو ان کے والد انتقال کر گئے اور انہیں اپنی تعلیم ترک کرنا پڑی۔ 

آگے چل کر 1960 کی دہائی میں نینو کی ملاقات جارجیو ارمانی سے ہوئی اور انہیں مردوں کے فیشن ڈیزائنر کے طور پر ملازمت ملی۔ 1975 میں ارمانی اور نینو نے فیشن کی دنیا پر گہرے نقوش ثبت کیے جو آج بھی کسی نہ کسی طور دیکھے جاسکتے ہیں۔

 

Related Posts