عابدہ پروین اور نصیبو کی ملاقات، ویڈیو وائرل، مداحوں کا اظہارِ تحسین

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عابدہ پروین اور نصیبو کی ملاقات کی ویڈیو وائرل، مداحوں کا اظہارِ تحسین
عابدہ پروین اور نصیبو کی ملاقات کی ویڈیو وائرل، مداحوں کا اظہارِ تحسین

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف گلوکارہ عابدہ پروین اور نصیبو لال کی کوک اسٹوڈیو کے دوران ملاقات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس پر مداحوں نے دونوں فنکاروں کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صوفی گائیکی کیلئے مشہور فنکارہ عابدہ پروین اور کلاسیکی موسیقی میں نام پیدا کرنے والی نصیبو لال نے آپس میں بڑی عزت و احترام کے ساتھ ملاقات کی جس نے مداحوں کے دل جیت لیے۔

یہ بھی پڑھیں:

جوانی سے بڑھاپے تک سفر دوستوں کے ہمراہ کرنا چاہئے۔عدنان صدیقی

سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ دونوں نے عزت دو اور لو کا مقولہ سچ کر دکھایا۔ نصیبو لال اور عابدہ پروین کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے ہوئے۔ وائرل ویڈیو میں دونوں فنکاروں کو گلے ملتے دیکھا جاسکتا ہے۔

کوک اسٹوڈیو کے 14ویں سیزن کے آغاز کے ساتھ ہی صوفی گائیکی کی جان عابدہ پروین اور نصیبو لال کے گیت تو جھوم پر مداح جھوم اٹھے۔ سوشل میڈیا صارفین نے ملاقات کے ساتھ ساتھ دونوں کے گیت کو بھی سراہا۔

زلفی کے نام سے مشہور ذوالفقار خان نے تو جھوم کی موسیقی ترتیب دی۔ سوشل میڈیا صارفین نے یو ٹیوب پر ویڈیو کو بھرپور دادو تحسین سے نوازا۔ 1 روز میں گیت کی ویڈیو 17 لاکھ سے زائد صارفین نے دیکھی۔ 

خیال رہے کہ نصیبو لال اور عابدہ پروین دونوں کو گلوکاری سے ہی شہرت حاصل ہوئی تاہم عابدہ پروین کا مقام نصیبو لال کے مقابلے میں بہت اونچا سمجھا جاتا ہے۔ نصیبو لال اور عابدہ پروین دونوں ایک دوسرے کا بہت احترام کرتی نظر آئیں۔ 

Related Posts