کراچی میں پولیس مقابلے میں ہلاک 3 مبینہ ڈاکوؤں کے لواحقین کا احتجاج

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Karachi protest

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پرانی سبزی منڈی کے قریب پولیس مقابلے میں مبینہ3 ڈاکو مارے گے،لواحقین کا لاشیں سڑک پر رکھ کر شدید احتجاج،یونیورسٹی روڈ ٹریفک کے لیے مکمل بند، شہری ازیت میں مبتلا ہوگئے۔

پولیس کی مظاہرین پر شیلنگ ،مذاکرات اور پولیس کی یقین دہانی پر مشتعل مظاہرین منتشر ہو گئے۔ سڑک پر دوبارہ ٹریفک رواں دواں ہو گیا۔

بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب پرانی سبزی منڈی کے نزدیک ملنگ ہوٹل کے پاس پولیس مقابلے میں 3 مبینہ ڈاکو مارے گئے۔ ملزمان کے لواحقین کے احتجاج کے باعث یونی ورسٹی روڈ پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔

مزید پڑھیں:نوشہرہ کے علاقے شیخ اسماعیل خیل میں فائرنگ، 4 خواتین سمیت 5 افراد جاں بحق

مشتعل مظاہرین نے حسن اسکوائر سے جیل روڈ آنے اور جانے والی دونوں سڑکیں بند کردیں۔دن نکلنے تک سڑک پر مشتعل مظاہرین کا قبضہ تھا۔

پولیس نے مظاہرین کومنتشر کرنے کے لئے ہوائی فائرنگ اور آنسو گیس کی شيلنگ کی۔ تاہم لواحقین اور پولیس کے درمیان مذاکرات شروع ہونے پر ایک روڈ ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا۔

Related Posts