فیصل کریم کنڈی کی بلاول بھٹو کو اپوزیشن میں بیٹھنے کی تجویر

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو سیکرٹری اطلاعات پاکستان پیپلز پارٹی فیصل کریم کنڈی نے وفاق میں اپوزیشن میں بیٹھنے کی تجویز دے دی۔

ذرائع کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر پی پی رہنما ء فیصل کریم کنڈی نے اپنے بیان میں کہا کہ مستحکم اتحادی حکومت میں بلاول بھٹو کو وزیر اعظم ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ بصورت دیگر پیپلز پارٹی اتحادی حکومت کا حصہ بننے کے بجائے اپوزیشن میں بیٹھے، پیپلز پارٹی کو اپنی ترجیحات کا تعین کرنا چاہیے اور اپوزیشن بنچز سے قوم کی خدمت کرے۔

واضح رہے کہ ملک میں الیکشن 2024کاکامیابی سے انعقادمکمل ہوچکا ہے۔

Related Posts