انسانی دماغ میں پہلی کمپیوٹر چِپ نصب کرنے کا تجربہ کامیاب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ایکس کے مالک ایلون مسک نے اعلان کیا ہے کہ ان کی کمپنی نیورالنک پہلی مرتبہ انسانی دماغ میں وائرلیس چپ نصب کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے۔

ایلون مسک نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ پہلے انسان میں نیورالنک کا برین چپ امپلانٹ کر دیا گیا ہے اور مریض اب ٹھیک ہو رہا ہے۔

مسک نے دماغ کی جسم کو سگنل بھیجنے کی صلاحیت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس کے ابتدائی نتائج امید افزا ہیں جن میں نیوران اسپائکس کا پتہ چلا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پروڈکٹ کا نام ’ٹیلی پیتھی‘ (ذہنی طور پر بات چیت کرنے کی صلاحیت) کے نام پر رکھا گیا ہے۔

ایکس پر ایک اور پوسٹ میں مسک نے وضاحت کی کہ یہ امپلانٹ دماغ کو کسی بھی الیکٹرانک ڈیوائس سے جوڑتا ہے۔ یہ آپ کے فون، کمپیوٹر یا کسی بھی ڈیوائس کو صرف سوچ کر کنٹرول کرنے کے قابل بنائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس چپ کے ابتدائی صارف وہ ہوں گے جنہوں نے اپنے اعضاء کا استعمال کھو دیا ہے۔

امریکی اسٹارٹ اپ نیورالنک نے گزشتہ سال اپنے امپلانٹ کا پہلا انسانی ٹرائل کرنے کے لیے امریکی ہیلتھ واچ ڈاگ سے کلیئرنس حاصل کی تھی، جس کا مقصد اسے فالج کے مریضوں کی مدد کے لیے استعمال کرنا ہے۔

نیورالنک کی ویب سائٹ کے مطابق کمپنی کا مشن ایک عمومی دماغی انٹرفیس بنانا ہے تاکہ ان لوگوں کی خودمختاری بحال کی جا سکے جن کی طبی ضروریات پوری نہیں ہوتیں۔

Related Posts