شہرقائد میں چاند رات کو گراں فروشوں کا راج، حکومتی پرائس لسٹ کی دھجیاں اڑا دیں

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شہرقائد میں چاند کو گراں فروشوں کا راج، حکومتی پرائس لسٹ کی دھجیاں اڑا دیں
شہرقائد میں چاند کو گراں فروشوں کا راج، حکومتی پرائس لسٹ کی دھجیاں اڑا دیں

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: رمضان کے آخری ایام میں شہر قائد کے بازاروں میں گراں فروشوں کا راج، برائلر مرغی کا گوشت چاند رات کو 600 روپے کلو فروخت ہوتا رہا  جبکہ گائے کا گوشت بچھیا کے گوشت کے نام پر 700 روپے فی کلو سیل جاری رہی۔ سرکاری ریٹ 94 روپے فی لیٹر کی بجائے دودھ بھی 120 روپے فی لیٹر ہی فروخت کیا گیا۔

شہر قائد کی تمام مارکیٹوں اور بازاروں میں گراں فروشی کے سبب غریب اور متوسط طبقے کے لاکھوں افراد گوشت خریدنے سے محروم رہے۔ شہری کسی بھی قسم کا گوشت خریدنے جاتے ہیں تو ان سے من مانے نرخ وصول کیے جا رہے ہیں۔

کراچی میں چاند کے رات کے موقع پر گائے کا گوشت جسے قصاب بچھیا کا کہہ کر ہڈی والا گوشت 700 اور بغیر ہڈی 800 روپے فی کلو فروخت کرتے رہے، چکن کی دکان پر برائلر مرغی کا بغیر ہڈی ( بون لیس) گوشت 750 روپے کلو فروخت کیا جاتا رہا۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ صرف شعیب صدیقی بحیثیت کمشنر کراچی اپنے فرائض ایمانداری سے انجام دیتے تھے۔ شعیب صدیقی کے دور میں کسی کو من مانی کرنے کی ہمت نہیں ہوتی تھی، وہ خود شہر کی مانیٹرنگ کرتے تھے اور وہ  اپنی بنائی ہوئی پرائس کنٹرول کمیٹی کے ذریعہ پورے شہر پر نظر رکھتے تھے۔

شہریوں کا کہنا تھا کہ شعیب صدیقی کے خوف سے اسسٹنٹ کمشنر ہر وقت سڑکوں پر ہوتے تھے اور گراں فروشی کے خلاف سکت کاروائیاں ہوتی تھیں جس کی وجہ سے دکاندار سرکاری نرخ پر اشیاء فروخت کرتے تھے۔

شہریوں نے حکومت سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کسی ایسے ایماندار شخص کو کمشنر کراچی تعینات کریں جو شہر قائد سے تعلق رکھتا ہو اور ایمانداری سے خدمات انجام دینے کی صلاحیت رکھتا ہو۔ موجودہ کمشنر کراچی تو اپنے ایئرکنڈیشنڈ کمرے سے باہر نہیں نکلتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : 180کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے اور اڑنے والا سی گلائیڈر

Related Posts