برازیلین فٹبال اسٹار کی سابقہ بیوی نے طلاق کی ایسی وجہ بتا دی کہ دنیا حیران رہ گئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو برازیلین میڈیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

معروف برازیلین فٹ بال اسٹار کاکا کی سابقہ اہلیہ کیرولین سیلیکو نے 9 سال بعد فٹبال اسٹار سے طلاق کی ایسی وجہ بتا دی جس نے دنیا کو حیران کر دیا ہے۔

نیوز ویب سائٹ’پروپاکستانی‘ کے مطابق برازیل کے لیجنڈ فٹ بالر ریکارڈو کاکا نے 2005ء میں کیرولین سے شادی کی تھی جو 10سال تک چلی۔ رپورٹ کے مطابق ریکارڈو کاکا اور کیرولین بچپن سے ہی ایک دوسرے کو پسند کرتے تھے۔

اپنے ایک انٹرویو میں کاکا کی سابقہ اہلیہ کیرولین نے 9 سال بعد اپنی اور کاکا کی طلاق کی حیرت انگیز وجوہات پر سے پردہ ہٹاتے ہوئے کہا ہے کہ ’کاکا نے کبھی مجھ سے بے وفائی نہیں کی، کبھی میرے ساتھ بدسلوکی نہیں کی۔ اس نے مجھے بہت خوبصورت فیملی دی، مگر میں پھر بھی خوش نہیں تھی۔‘‘
کیرولین کے مطابق کاکا کے ساتھ رشتے میں مجھے لگتا تھا کہ جیسے کسی چیز کی کمی ہے۔ ان کے مطابق اصل مسئلہ یہ تھا کہ کاکا کچھ زیادہ ہی پرفیکٹ تھا اور اسی وجہ سے میں نے اس سے طلاق لی۔

واضح رہے کہ کاکا نے کیرولین کو طلاق دینے کے چار سال بعد 2019ء میں برازیل کی معروف ماڈل کیرولینا ڈیاز سے منگنی کر لی تھی جبکہ کیرولین سیلیکو بھی 2021ء ایڈورڈو اسکارپا جولیائو نامی شخص کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں۔

Related Posts