اتحاد ایئرویز کی پاکستانی مسافروں پر سفری پابندیوں میں 7جولائی تک توسیع

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Etihad Airways extends ban on travellers from Pakistan until July 7

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی:کورونا وائرس کے باعث متحدہ عرب امارات کی ایئرلائن اتحاد ایئرویز نے پاکستان، بنگلادیش، نیپال اور سری لنکا کے مسافروں پر 7جولائی تک سفری پابندیوں میں توسیع کردی ہے۔

رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ایئرلائن اتحاد ایئرویز نے پاکستان، بنگلادیش، نیپال، سری لنکا، ویتنام، جنوبی افریقہ اور یوگینڈا کے مسافروں پر سفری پابندیوں میں 7 جولائی تک توسیع کردی ہے جبکہ ایئرلائن نے عندیہ دیا ہے کہ پابندی مزید بڑھائی جاسکتی ہے۔

اتحاد ایئرویز کی جانب سے بھارت میں کورونا کی تشویشناک صورتحال پر 6جولائی تک پہلے ہی توسیع کا اعلان کر رکھا ہے۔ متحدہ عرب امارات صرف وہ افراد سفر کرسکتے ہیں جو یا تو سفیر ہوں یا یواے ای کے گولڈن ویزا کے حامل ہوں۔

مزید پڑھیں:کورونا سے بچاؤ، عمان کی پاکستان پر سفری پابندی میں توسیع،امریکا کا امداد کا اعلان

انہیں بھی یواے ای آنے سے قبل 48گھنٹے قبل پی سی آر ٹیسٹ دیکھانا لازم ہے۔اس سے قبل یواے ای نے گزشتہ دنوں عندیہ دیا گیا تھا متحدہ عرب امارات سے پاکستان کیلئے پروازیں اگلے ماہ بحال ہونے کا امکان تھا۔

متحدہ عرب امارات نے پاکستان کے لیے ایمریٹس کی پروازیں 12 مئی سے بند کی تھیں۔ بھارت، بنگلادیش اور سری لنکا سے بھی متحدہ عرب امارت کے لیے پروازیں بند کی گئی تھیں۔ یہ فیصلہ کورونا وائرس کی تیسری لہر میں شدت آنے کے باعث کیا گیا تھا۔

Related Posts