الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی کی دستاویزات خفیہ رکھنے کے خلاف درخواست کی سماعت آج ہوگی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی کی دستاویزات خفیہ رکھنے کے خلاف درخواست کی سماعت آج ہوگی
الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی کی دستاویزات خفیہ رکھنے کے خلاف درخواست کی سماعت آج ہوگی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان میں تحریکِ انصاف کی مالی دستاویزات خفیہ رکھنے کے خلاف درخواست کی سماعت آج ہوگی۔ اسکروٹنی کمیٹی نے فیصلہ کیا تھا کہ حکمراں سیاسی جماعت دستاویزات خفیہ رکھ سکتی ہے جسے چیلنج کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق فارن فنڈنگ کیس کے درخواست گزار اکبر ایس بابر نے کچھ ہفتے قبل تحریکِ انصاف کے دستاویزات خفیہ رکھنے کے اسکروٹنی کمیٹی کے فیصلے کو چیلنج کرتے ہوئے دائر کی۔ اکبر ایس بابر کا کہنا ہے کہ اسکروٹنی کمیٹی کا فیصلہ دستاویزات کی جانچ پڑتال میں حائل ہے۔

اسکروٹنی کمیٹی کے سربراہ اور الیکشن کمیشن کے ڈی جی لاۓ نے 22 مارچ کو آخری سماعت کے موقع پر ریمارکس دیتے ہوئے کہا تھا کہ جانچ پڑتال کا عمل ہمیشہ جاری رہے گا جبکہ الیکشن کمیشن میں خیبر پختونخواہ سے رکن جسٹس (ر) ارشاد قیصر استسفار کیا تھا کہ یہ مشق ختم کیسے ہوسکے گی؟

بعد ازاں جسٹس (ر) ارشاد قیصر نے سوال کیا کہ اسکروٹنی کمیٹی 27 اگست 2020ء کے الیکشن کمیشن کے حکم کی تعمیل میں کیوں ناکام رہی جس کے تحت اسے جانچ پڑتال 6 ہفتوں میں مکمل کرنا تھی۔ڈی جی لاء کو وضاحتی تحریری جواب داخل کرنے کا حکم دیا گیا۔

درخواست گزار کے وکیل سید احمد حسن شاہ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ سیاسی جماعتوں کے آرڈر 2002ء کی دفعہ (4) 5 اور سیکشن (5) 203 کی روشنی میں تحریکِ انصاف کے اکاؤنٹس تک رسائی میرے مؤکل اکبر ایس بابر کا حق ہے۔ اسکروٹنی کمیٹی کو تحریکِ انصاف کے اکاؤنٹس کی جانچ پڑتال کا ٹاسک سونپا گیا تھا۔ 

یہ بھی پڑھیں: وزیرِخارجہ کی ترک ہم منصب سے ملاقات، امن اور دو طرفہ تعلقات پر تبادلۂ خیال

Related Posts