وزیرِخارجہ کی ترک ہم منصب سے ملاقات، خطے کے امن اور دو طرفہ تعلقات پر تبادلۂ خیال

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیرِخارجہ کی ترک ہم منصب سے ملاقات، خطے کے امن اور دو طرفہ تعلقات پر تبادلۂ خیال
وزیرِخارجہ کی ترک ہم منصب سے ملاقات، خطے کے امن اور دو طرفہ تعلقات پر تبادلۂ خیال

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

دوشنبہ: وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے تاجکستان کے ہارٹ آف ایشیاء استنبول عمل کی نویں وزارتی کانفرنس کے موقعے پر ترک ہم منصب میولوت چاوش اولو سے ملاقات کی ہے جس میں دو طرفہ تعلقات اور خطے کے امن و امان پر گفتگو ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق شاہ محمو قریشی نے ترک وزیرِ خارجہ میولوت چاوش اولو کے ساتھ ملاقات کے موقعے پر دو طرفہ تعلقات پر تبادلۂ خیال کیا جن میں سیاسی و سفارتی تعلقات، معاشی تعاون، دفاعی تعلقات اور تعلیم و ثقافت کے شعبوں میں باہمی تعاون شامل ہے۔

ملاقات کے دوران وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے ترک ہم منصب کو افغان امن عمل میں پاکستان کی مستقل حمایت اور مثبت شراکت کے متعلق بریفنگ دی اور امن عمل کو خراب کرنے والوں کے کردار سے متعلق بھی آگہی دی جو خطے میں امن و استحکام کے خلاف ہیں۔

وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے افغان امن عمل کے متعلق پاکستان کے اصولی مؤقف کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ افغان تنازعے کا کوئی فوجی و عسکری حل نہیں ہے۔ خانہ جنگی کا شکار افغانستان میں ایک جامع، وسیع البنیاد اور جامع سیاسی سمجھوتہ امن کا واحد راستہ ہے۔

ترک وزیرِ خارجہ کو بریفنگ دیتے ہوئے وزیرِ خارجہ  شاہ محمود قریشی نے کہا کہ امریکہ اور طالبان امن معاہدے پر دستخط اور بین الافغان مذاکرات کے آغاز کے بعد ہونے والی پیشرفت کو برقرار رکھا جانا چاہئے۔ انہوں نے افغانستان میں خانہ جنگی پر تشویش کا اظہار بھی کیا۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی کابینہ میں بڑی تبدیلیاں، مشاورت مکمل، اہم وزراء کی چھٹی کا امکان

Related Posts