الیکشن کمیشن نے عمران خان اور دیگر رہنماؤں کو پیش ہونے کا آخری موقع دے دیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان، پی ٹی آئی کے سینئر نائب صدر فواد چوہدری، پی ٹی آئی کے جنرل سیکریٹری اسد عمر اور دیگر کو الیکشن کمیشن توہین عدالت کیس میں پیش ہونے کا آخری موقع دے دیا۔

الیکشن کمیشن سندھ کے رکن نثار درانی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی اور پی ٹی آئی رہنماؤں کی عدم پیشی پر سماعت 18 اپریل تک ملتوی کردی۔

عمران خان اور فواد چوہدری کی نمائندگی کرنے والے وکیل فیصل چوہدری نے سماعت ملتوی کرنے کی درخواست دائر کی اور الیکشن کمیشن کے حکم کو کالعدم کرنے کی دلیل دی جس میں عمران خان کو ایل ایچ سی کے فیصلے کے اعلان تک ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی تھی۔

نثار درانی نے ریمارکس دیئے کہ آج پی ٹی آئی کے دلائل دینے کا دن ہے۔ اسد عمر کی نمائندگی کرنے والے وکیل انور منصور نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ساد عمر کو انسداد دہشت گردی کی عدالت (اے ٹی سی) میں پیش ہونا پڑا، پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف 150 مقدمات درج ہیں اور وہ ایک وقت میں سب کے سامنے کیسے پیش ہو سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں:وفاقی کابینہ نے عدالتی اصلاحات بل کا مسودہ منظور کر لیا

نثار درانی نے ریمارکس دیئے کہ درخواستوں میں اٹھائے گئے نکات پر فیصلہ ہونا تھا۔ بینچ کے ایک اور رکن شاہ محمد جتوئی نے ریمارکس دیے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان انہیں پیش ہونے کا آخری موقع دے رہا ہے ورنہ ان کے خلاف الزامات عائد کیے جائیں گے۔

Related Posts