وفاقی کابینہ نے عدالتی اصلاحات بل کا مسودہ منظور کر لیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وفاقی کابینہ نے عدالتی اصلاحات بل کا مسودہ منظور کر لیا
وفاقی کابینہ نے عدالتی اصلاحات بل کا مسودہ منظور کر لیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس اختتام پذیر ہوگیا، وفاقی کابینہ نے عدالتی اصلاحات کے قانون سازی کے مسودہ کی منظوری دے دی۔

بل میں تجویز دی گئی ہے کہ سپریم کورٹ کے تین سینئر ترین جج از خود نوٹس کا فیصلہ کریں گے،عدالتی اصلاحات کے لیے بل کچھ دیر بعد قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔

بل میں از خود نوٹس کے فیصلے پر 30 دن کے اندر اپیل دائر کرنے کا حق دینے کی تجویز دی گئی ہے، اپیل دائر ہونے کے 14 روز کے اندر سماعت کیلئے مقرر کرنا ہوگی۔

قبل ازیں وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ اجلاس میں مجوزہ قانون سازی پر بریفنگ دی، وزیر قانون نے اعلیٰ عدلیہ کے بے پناہ اختیارات کو محدود کرنے کی تجویز پیش کی۔

مزید پڑھیں:چاروں صوبائی اسمبلیوں اور قومی اسمبلی کے الیکشن ساتھ ہوں گے،رانا ثناء اللہ

کابینہ ارکان نے کہا کہ وزیر اعظم نے عوامی امنگوں کی درست ترجمانی کی، اس موقع پر وفاقی کابینہ ارکان نے پارلیمنٹ کی مضبوطی اور بالادستی کے عزم کا اعادہ کیا،ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ کے ارکان نے قومی اسمبلی اجلاس میں وزیراعظم کے خطاب پر خراج تحسین پیش کیا۔

Related Posts