اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا، بھارت سے چینی درآمد کرنیکی منظوری متوقع

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد :اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج وفاقی وزیر خزانہ حماد اظہر کی زیر صدارت ہوگا،اجلاس میں 21 نکاتی ایجنڈے پر تبادلہ خیال کیا جائے گا،بھارت سے چینی اور کپاس کی درآمد پر بھی غور کیا جائیگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں گلابی نمک کے جغرافیائی حقوق کے اندراج کے لئے سمری پیش کی جائے گی جبکہ وزیراعظم عمران خان کے ذریعہ اعلان کردہ کم لاگت ہاؤسنگ اسکیم کے لئے بھی 2 ارب روپے کی گرانٹ کی منظوری کی توقع ہے۔

مزید پڑھیں:قرض پروگرام، آئی ایم ایف نے پاکستان کو50 کروڑ ڈالر کی تیسری قسط جاری کردی

ذرائع کاکہنا ہے کہ اجلاس سے ہندوستان سے کپاس درآمد کرنے کی منظوری کے لئے سمری پیش کی جائے گی جبکہ بھارت سے چینی کی درآمد کی سمری بھی منظوری کے لئے پیش کی جائے گی جبکہ اجلاس کے دوران اسٹریٹجک تجارتی پالیسی فریم ورک 2020-25بھی زیر غور آئے گا۔

پی آئی اے کی تنظیم نو کی سمری آج کے اجلاس میں پیش کی جائے گی جبکہ وزارت پیٹرولیم کے لئے تکنیکی گرانٹ کی سمری کی منظوری کی بھی توقع ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ای سی سی کے اجلاس میں کمیونٹی اسکولوں ، طلباء کے لئے وظائف اور وزارت تعلیم کی گرانٹ سے متعلق سمری بھی آج پیش کی جائے گی۔

Related Posts