آزاد کشمیر اور خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

راولپنڈی اور اسلام آباد میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے
راولپنڈی اور اسلام آباد میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

مظفر آباد/پشاور: آزاد کشمیر اور خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جس کے نتیجے میں عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا اور آزاد کشمیر میں مختلف مقامات پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ لوگ کلمۂ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے۔

زلزلے کے جھٹکے مختلف شہروں میں محسوس کیے گئے جن میں مانسہرہ، ایبٹ آباد، سوات، دیر، بونیر اور ہزارہ شامل ہیں۔زلزلے کے جھٹکے ناران، کاغان اور گلیات میں بھی محسوس کیے گئے۔

آزاد کشمیر میں مظفر آباد، وادئ نیلم، راولا کوٹ اور باغ کے علاقے زلزلے سے لرز اٹھے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.2 ریکارڈ کی گئی۔زلزلے کا مرکز ہندو کش رینج میں تھا جس کی گہرائی 110 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔

یاد رہے کہ اِس سے قبل صوبائی دارالحکومت پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

تفصیلات کے مطابق پشاور اور خیبر پختونخوا کے دیگر اضلاع میں 8 روز قبل زلزلہ آیا جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5 اعشاریہ 4 ریکارڈ کی گئی۔ 

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی سطحِ زمین سے 198 کلومیٹر نیچے ریکارڈ کی گئی۔ پشاور کے علاوہ زلزلے کے جھٹکے چترال سے ایبٹ آباد تک محسوس کیے گئے۔

مزید پڑھیں: پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے

Related Posts