پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے
پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

صوبائی دارالحکومت پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پشاور اور خیبر پختونخوا کے دیگر اضلاع میں زلزلہ آیا جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5 اعشاریہ 4 ریکارڈ کی گئی۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی سطحِ زمین سے 198 کلومیٹر نیچے ریکارڈ کی گئی۔ پشاور کے علاوہ زلزلے کے جھٹکے چترال سے ایبٹ آباد تک محسوس کیے گئے۔

لوگ زلزلے کے جھٹکوں کے باعث خوفزدہ ہو کر کلمۂ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز کوہِ ہندوکش کے پہاڑی سلسلے میں واقع تھا۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کیے گئے، 4 اعشاریہ6 شدت کے زلزلے کا مرکز مقبوضہ کشمیر میں ریکارڈ کیا گیا۔

نیشنل سیسمک مانٹیرنگ سینٹر کے مطابق پہلا جھٹکا6 روز قبل شام چھ بجکر 59 منٹ پر محسوس کیا گیا جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4اعشاریہ6ریکارڈ کی گئی جبکہ اِس کی گہرائی 60 کلومیٹر تھی۔ دوسرا جھٹکا 7 بجکر دومنٹ پر محسوس کیا گیا جسکی شدت 5.1 ریکارڈ کی گئی جبکہ اِسکی گہرائی 65 کلومیٹر تھی۔

مزید پڑھیں: لاہور میں زلزلے کے جھٹکے، در و دیوار ہل گئے، شہریوں میں خوف و ہراس

Related Posts