سلیکٹڈ حکومت اور سہولت کاروں کوگھر بھیجناہوگا، بلاول بھٹو زرداری

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Bilawal To Address Several Public Meetings In Central Punjab
bilawal-bhutto

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاڑکانہ:پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہاہے کہ حکومت اور اس کے سہولت کار ہمارے جمہوری حقوق پر حملے کرتے آرہے ہیں، انہیں گھر بھیجناہوگا، عوام دشمن بجٹ سے کسانوں ،مزدوروں کا معاشی قتل کیا جارہا ہے، ہمیں آج تک بینظیر بھٹو قتل کیس میں انصاف فراہم نہیں کیا گیا۔

پیپلز پارٹی کو معاشی، انسانی اور جمہوریت کے حقوق کا تحفظ کرنا ہے، عوام نے پیپلز پارٹی کا ساتھ دینا ہے،یہ وفاقی حکومت کسی کو نہیں چھوڑ رہی، پورا ملک حکومت کیخلاف سراپا احتجاج ہے، ہر ادارے سے نوجوانوں کو بے روزگار کیا جا رہا ہے۔

پیرکولاڑکانہ ڈسٹرکٹ بار اورپیپلز لائر فورم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ اٹھارہویں ترمیم نے صوبوں کو حقوق دئیے ، پی ٹی آئی اور اس کے اتحادی مل کر عوام کے حقوق پر حملے کر رہے ہیں۔

انہوںنے کہا کہ عوام کے معاشی حقوق کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے لیکن سلیکٹڈ حکومتیں صوبوں کے وسائل اور عوام کے حقوق کو سلب کرلیتی ہیں، یہ لوگ سندھ کے دارالحکومت پر بھی قبضہ کرنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو معاشی، انسانی اور جمہوریت کے حقوق کا تحفظ کرنا ہے، ہم آواز نہیں بنیں گے تو ملک دشمن آپ کے حقوق سلب کرتے رہیں گے۔

پیپلزپارٹی نے 1973 کے آئین اور 18ویں ترمیم کے لیے قربانیاں دیں، ہمارے جمہوری اور معاشی حقوق پر حملہ ہورہا ہے، ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیربھٹو قتل کیس میں آج تک انصاف نہ ملا کیا ہماری عدلیہ انصاف کرتی ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سلیکٹڈ حکومت کبھی عوام کے معاشی حقوق کا تحفظ نہیں کرسکتی، حکومت نے مہنگائی کا سونامی اور ٹیکسوں کا طوفان کھڑا کر دیا، عوام دشمن بجٹ سے عوام کا معاشی قتل ہورہا ہے لیکن حکومت عوام کے ریلیف دینے کے لیے کوئی اقدام نہیں کر رہی، نوجوانوں کو بے روزگار کیا جارہا ہے، ہمیں اپنے عوام کے معاشی حقوق کا تحفظ کرنا ہے۔

اگر ہم عوام کی آواز نہیں بنیں گے تو ان کے حقوق سلب ہوتے رہیں گے، ہمیں مل کر پی ٹی آئی اور سہولت کاروں کو گھر بھیجنا اور عوامی حکومت بنانی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم کراچی میں جلسہ کریں گے، کراچی کے بعد تھر پارکر میں جلسہ کریں گے۔ تھر پارکر سے پنجاب اور پھر پختونخواہ میں بھی جلسہ کریں گے۔ ہم نے مل کر عام آدمی کی حکومت بنانی ہے جو عوام کا خیال رکھے۔انہوں نے کہاکہ 17تاریخ کو الیکشن ہے آپ سب نکلیں گے اور ہم جیتیں گے، 18 اکتوبر سے عوامی جدوجہد کا سفر شروع ہوگا۔ پورے پاکستان میں آپ کا پیغام لے کر جائیں گے۔

عوام اپنے معاشی اور جمہوری حقوق پر سمجھوتہ کرنے کو تیار نہیں۔ میں یقین سے کہتا ہوں ہم عوامی مسائل حل کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہر الیکشن میں پیپلز پارٹی کو لیول پلیئینگ فیلڈنہیں دی جاتی ۔ اس الیکشن میںکوشش جاری ہے کہ پی پی پی کے ہاتھ باندھے جائیں ،ہم جانتے ہیں کہ ہم کیسے دھاندلی کا مقابلہ کریں گے۔لاڑکانہ سے پیغام جائے گا کہ پاکستان کے عوام اس کٹھ پتلی حکومت کے ساتھ نہیں ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام اپنے جمہوری ،سیاسی حقوق پر سودے بازی کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں ۔اس ملک کے عوام کے مسائل حل کرنے ہیں اورراس جدوجہد میں مجھے سب کے ساتھ کی ضرورت ہے ۔ضمنی انتخابات میں جمیل سومرو پی ایس 11کے لیے ڈائریکٹ نمائندہ ہیں تاکہ سب مل کر عوامی مسائل حل کریں ۔

Related Posts