اسلام آباد میں چرس کی لعنت پھیل گئی، سرکاری دفاتر میں عام دستیاب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد میں چرس کی لعنت پھیل گئی، سرکاری دفاتر میں عام دستیاب
اسلام آباد میں چرس کی لعنت پھیل گئی، سرکاری دفاتر میں عام دستیاب

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں چرس کی لعنت عام ہو گئی ، سرکاری دفاتر میں بھی چرس کا نشہ عام ملنے لگا جس سے شہری بے حد پریشان ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے سرکاری اداروں میں چرس سرِ عام استعمال ہو رہی ہے، شہرِ اقتدار کی شاید کوئی جگہ ایسی نہیں جہاں چرس کا نشہ نہ ہو۔ شہر کے پوش سیکٹرز ایف 10 اور 11 اور ای 11  سمیت ہر بڑے سیکٹر میں چرس باآسانی دستیاب ہے۔

لوگ اسلام آباد میں سرِ عام چرس کا نشہ کرتے نظر آتے ہیں۔ تفریحی مقامات شریف لوگوں کیلئے نو گو ایریاز بنتے جا رہے ہیں۔ راول ڈیم، ایف 9 پارک، مارگلہ ہلز، دامنِ کوہ، شکر پڑیاں اور دیگر مقامات میں چرس عام ہو گئی۔

مارکیٹس اور تفریحی مقامات کے ساتھ ساتھ چرس کی لعنت اسلام آباد کے سرکاری دفاتر میں بھی عام ہے جن میں فیڈرل سیکرٹریٹ، پارلیمنٹ لاجز، سندھ ہاؤس، پنجاب ہاؤس، کے پی کے ہاؤس، بلوچستان ہاؤس اور دیگر سرکاری عمارات شامل ہیں جہاں چرس کی بو ہر روز پھیلی ہوئی ہوتی ہے۔

دوسری جانب پولیس ریکارڈ پر سب اچھا ہے کی رپورٹس سامنے آتی ہیں۔ چرس کے مقدمات نہ ہونے کے برابر ہیں کیونکہ چرس کی لت میں گرفتار افراد کو حراست میں لینے کے بعد کسی کارروائی کے بغیر چھوڑ دیاجاتا ہے۔

پولیس مبینہ طور پر رشوت لے کر چرس پینے والوں کو چھوڑ دیتی ہے کیونکہ خود وفاقی پولیس میں بڑی تعداد میں پولیس اہلکار چرس کے رسیا ہیں۔ شہریوں نے آئی جی عامر ذوالفقار سے مطالبہ کیا ہے کہ چرس کے خلاف بھرپور کارروائی عمل میں لائی جائے۔

یہ بھی پڑھیں:سی ڈی اے میں من پسند افراد کو نوازا جانے لگا

Related Posts