اسلام آباد، کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی شعبہ فنانس میں من پسند افراد کو نوازا جانے لگا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Corona began to spread rapidly among CDA officers and employees
Corona began to spread rapidly among CDA officers and employees

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد:وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے شعبہ فنانس میں نوازشات کی بارش،درجنوں گاڑیاں مبینہ طور پر من پسند افراد کو دیئے جانے کا انکشاف، سی ڈی اے کے سب سے مضبوط شعبہ فنانس میں کروڑوں روپے مالیت کی گاڑیاں فیلڈ افسران کو دینے کی بجائے سفارش کی بنیاد پر اعلیٰ عہدوں پر فائز افسران کو دی گئیں ہیں، جن کا فیلڈ میں جانے کا دور تک واسطہ نہیں۔

پیٹرول اور مینٹیننس کی مد میں سالانہ کروڑوں روپے خرچ ہونے سے سی ڈی اے اور قومی خزانے پر بھاری بوجھ پڑ گیا ہے،کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے سب سے منافع بخش اور مضبوط شعبہ فنانس میں اپنے من پسند افسران کو 90سے زائد گاڑیاں دینے کا انکشاف ہوا ہے۔

یہ گاڑیاں قانونی طور پر فیلڈ افسران کو دی جاتی ہیں تاہم یہ گاڑیاں اکاؤنٹس آفیسر زونل اکاؤنٹس آفیسر اور شعبہ فنانس کے دیگر ایسے افسران و ملازمین کو الاٹ کی گئی ہیں جن کا فیلڈ ڈیوٹی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

قانونی طور پر فیلڈ ڈیوٹی نہ کرنے والے شعبہ جات کے لوگوں کو گاڑیاں نہیں دی جاسکتی،ذرائع کے مطابق ایک گاڑی کو دو سو لیٹر فیول ماہانہ دیا جاتا ہے جبکہ ان گاڑیوں پر فیول اور مینٹیننس کی مد میں تقریبا سالانہ چار کروڑ سے زائد خرچ آتا ہے۔

پرانی گاڑیوں کی مینٹیننس پر سالانہ لاکھوں روپوں سے زائد رقم خرچ ہوتی ہے جبکہ افسران و ملازمین کو ماہانہ سات ہزار روپے کنوینس الاؤنس بھی دیا جاتا ہے جو کہ سالانہ 54 لاکھ روپے بنتا ہے اس سے ادارے کو سالانہ ساڑھے تین کروڑ روپے کا نقصان ہو رہا ہے۔

سی ڈی اے کے شعبہ فنانس میں قانون کے برعکس دیگر گاڑیوں کو سرکاری امور میں لانے کی بجائے گھریلو استعمال میں لانے کے علاوہ انہیں افسران کے بچوں کو اسکول کالج سے لانے لے جانے کا بھی استعمال کیا جا رہا ہے۔

Related Posts