ضلع وسطی میں بارش کے بعد تمام مرکزی شاہراؤں سے نکاسی آب کا کام مکمل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی : ضلع وسطی میں اتوار کی بارش کے بعد بلدیہ وسطی کےمتعلقہ محکموں خصوصاََ محکمہ ریسکیو کی رات گئے تک کوششوں سے تمام مرکزی شاہراؤں سے نکاسی آب کا کام مکمل کر لیا گیا ۔

گنجان آباد بلدیہ وسطی کے لیاقت آباد زون ، ناظم آباد زون اور نیو کراچی زون میں بارش کا پانی گجر نالے سے گزرتا ہے جس کی عدم صفائی کے باعث مون سون کی تیسری بارش جو زیادہ دیر تک جاری رہی اور وہ باعث زحمت بن گئی تھی۔

نیو کراچی زون میں گڈاپ کے پہاڑی علاقوں کا پانی سرجانی ٹاؤن سے ہوتے ہوئے نیو کراچی میں داخل ہوتا ہے اور سیلابی ریلے کے بہاؤ میں شہر کے برساتی نالوں کی عدم صفائی سب سے بڑی رکاوٹ بن جاتی ہے جس کے باعث جن علاقوں سے یہ نالے گزرتے ہیں وہ زیر آب آجاتے ہیں۔

اس حوالے سے چیئر مین بلدیہ ضلع وسطی ریحان ہاشمی نے بتایا کہ بارش شروع ہونے سے قبل ہی بلدیہ وسطی کی ٹیمیں برساتی نالوں کی صفائی کے کاموں میں مصروف تھیں ۔

سندھ حکومت کی جانب سے فنڈز کی عدم دستیابی کے باعث نالے مکمل صاف نہیں ہو سکے ،صرف نالوں کے چوکنگ پوائنٹس ہی صاف کر سکے ہیں ،پانی کے بہاؤ کے ساتھ آنے والے کچرے سے یہ چوکنگ پوائنٹس دوبارہ بند ہو جاتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ایسی صورتحال میں بلدیہ وسطی کے لیاقت آباد زون اور نیو کراچی زون میں صورتحال سنگین ہو جاتی ہے ۔

ریحان ہاشمی نے بتایا کہ گزشتہ سال بارش میں نالوں اور سڑک کی نکاس کے نظام میں بعض مخالف سیاسی جماعت کے سازشی عناصر نے بوروں میں مٹی بھر کر پھنسا دیا تھا تاہم امسال ہم نے اس کی کڑی نگرانی رکھی اور اور بارش کے دوران ہی بلدیہ وسطی کی ریسکیو ٹیم میدان عمل میں موجود تھی جس کے باعث پانی کو زیادہ دیر جمع نہیں ہونے دیا گیا اور جہاں بھی پانی کا راستہ رکتا رہا ریسکیو ٹیم کے کارکن اس کی صفائی کر کے پانی کا راستہ بناتے رہے ۔

انہوں نے کہا کہ جہاں زیادہ پانی جمع تھا وہاں ڈی واٹرنگ پمپ کا استعمال کیا گیا، ہماری ایک ماہ سے جاری کوششوں کے باعث شہریوں کو جلد جمع شدہ پانی سے نجات مل گئی۔

مزید پڑھیں:کے ایم سی کے تمام انڈر پاسز میں ٹریفک کی روانی بحال ہے، میئر کراچی

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت غفلت اور لا پرواہی چھوڑ کر اب برساتی نالوں کی مکمل صفائی اور انہیں پختہ کرنے پر توجہ دے تاکہ کراچی کے لوگوں کے لیے برسات کا موسم بھی رحمت بنے زحمت نہ بنے۔

Related Posts