بے گناہ لوگوں کے خلاف دہشت گرد حملوں کو روکنا چاہیے،ڈونلڈٹرمپ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

President Trump condemned the attack in Vienna

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

نیویارک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ویانا حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں کیخلاف جنگ میں امریکا آسٹریا،فرانس سمیت یورپ کےساتھ کھڑا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ویانا حملے کے متاثرین سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بے گناہ لوگوں کے خلاف دہشت گرد حملوں کو روکنا چاہیے۔

امریکی وزیرخارجہ پومپیو نے بھی ویانا حملے کی مذمت کی ہے، ان کا کہنا ہے کہ امریکا ویانا حملے کی شدید مذمت کرتاہے اورآسٹریا کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں عبادت گاہ کے قریب فائرنگ ہوئی جس کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک جبکہ 15 زخمی ہو گئے ہیں۔

ویانا پولیس نے دہشت گردی سے متاثرہ علاقے کو گھیرے میں لے لیا، سیکورٹی فورسز نے بھی دہشت گردوں پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 1 حملہ آور ہلاک جبکہ دوسرا فرار ہو گیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں نے ریسٹورنٹ میں موجود کئی افراد کو یرغمال بنا لیا، ویانا پولیس شہریوں کو اپنے اپنے گھروں میں رہنے کی ہدایت دے رہی ہے جبکہ وزیرِ داخلہ آسٹریا کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ دہشت گردی کا ہے۔

مزید پڑھیں:دہشت گرد افغانستان میں مستقل جنگ چاہتے ہیں،زلمےخلیل زاد

وزیرِ داخلہ آسٹریا کے مطابق ویانا پر ہونے والے حملے میں متعدد دہشت گرد ملوث ہیں، برطانوی وزیرِ اعظم نے ویانا حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم دہشت گردی کے خلاف آسٹریا کے عوام اور حکومت کے ساتھ ہیں۔

Related Posts