دہشت گرد افغانستان میں مستقل جنگ چاہتے ہیں،زلمےخلیل زاد

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Khalilzad condemns Kabul University attack

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

واشنگٹن: امریکی نمائندہ خصوصی برائےافغانستان زلمےخلیل زاد نے کابل یونی ورسٹی حملے کے متاثرین سے اظہارتعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد صرف تعلیم کے خلاف نہیں بلکہ جہالت کے حامی ہیں۔

اپنے ایک خصوصی بیان میں امریکی نمائندہ خصوصی نے کہا ہے کہ دہشت گرد افراتفری،عدم استحکام ، دہشت گردی اور غربت کا پھیلاؤچاہتے ہیں،دہشت گرد امن کے مخالف اور خوفزدہ ہیں،مستقل جنگ کے خواہاں ہیں۔

زلمے خلیل زاد نے کہا ہے کہ کابل میں ہونیوالا حملہ حکومت یاطالبان کیلئے ایک دوسرے کیخلاف پوائنٹس اسکورنگ کا موقع نہیں ہے، دہشت گرد حملے مشترکہ دشمن ہیں، داعش یاکسی بھی دہشت گرد تنظیم کوغیرانسانی حرکتوں سے روکاجائے۔

مزید پڑھیں:آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں عبادت گاہ کے قریب فائرنگ، 7 افراد ہلاک، 15 زخمی

امریکی نمائندہ خصوصی برائےافغانستان زلمے خلیل زاد نے امن کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ امن کے لیے متحد ہوں، جنگ بندی کا راستہ تلاش کریں،سیاسی مفاہمت کو تیزکیاجائے۔

Related Posts